742

امجد ایڈووکیٹ کے پاس ثبوت ہیں تو وہ جہاں سے دل چاہے تحقیقات کروائیں ،شمس میر

گلگت مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میرنے کہاہے کہ امجد ایڈووکیٹ نیب جائیں ، عدالت جائیں ،سکاٹ لینڈ یارڈ جائیں جہاں جانا ہے وہاں جائیں،اخبارات میں عوام کو بیوقوف نہ بنائیں امجد ایڈووکیٹ وکیل ہے تو قانونی سیاست کرے اخباری نہیں۔شمس میرنے کہاہے کہ امجد ایڈووکیٹ حفیظ الرحمن کی مثالی گورننس اور گلگت بلتستان میں مستحکم اصلاحات نظر نہیں آرہی کیونکہ ان کی امن اور ترقی دیکھنے والی آنکھ ہے ہی نہیں ۔زرداری اورامجد ایڈووکیٹ اینڈ کمپنی ”عالمی ڈکیت ”ہیں جو اس ملک کے پانچ ہزار کروڑ روپے ریڑھی والے کے اکاونٹ سے لے کر ایان علی اور ڈاکٹر عاصم کے ذریعے کھا گئے ۔گلگت بلتستان میں امجد ایڈووکیٹ محکمہ تعلیم کی نیلامی لگاتارہا اور یہ ”استاد فروش”لیٹرے ہیں۔ان کی شناخت کاچو فیاض اور ایان علی ہے ۔شمس میرنے کہا کہ امجد ایڈووکیٹ اوراس کے حواریوں کی کم ظرفی کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ انہوںنے یوم حسین پر بھی سیاست کی اور یونیورسٹی میں تباہی مچا کرآغا ضیاء الدین کے قاتل کو گلگت جیل سے فرارکروایا۔ان کے دور میں سکول کالج یونیورسٹی اور ادارے فرقہ واریت کا گڑھ تھے ۔جبکہ یہ کرپٹ مافیا صرف لو ٹ مار میں لگا ہواتھا ۔ان کے اپنے سابق چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی سید رضی الدین مرحوم کی رپورٹ پیپلز پارٹی کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ان کے دور میں گلگت بلتستان کے کوٹے کی گندم افغانستان سے پکڑ ی گئی اور یہ اس علاقے کی ہزاروں ٹن گندم کو بھی اپنی کرپشن کی نذر کرگئے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ امجد ایڈووکیٹ اور اس کے حواریوں کا گزشتہ 3سالہ میڈیا ریکارڈ اٹھا کردیکھیں ،بس میں یہ صرف وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کی اعلیٰ کارکردگی سے اتنے خوفزدہ ہیں کہ ان کی منفی سوچ نے انہیں ذہنی مریض بنادیا ہے گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کیلئے ان کا کوئی ایجنڈا نہیں بلکہ یہ حفیظ حفیظ کرتے کرتے پاگل ہوچکے ہیں ۔کیونکہ وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن نے ان کی کرپشن اور لوٹ مار کا نوالہ بند کر کے ان کی سیاست کا دروازہ بند کردیا اور ان کی لاقانونیت کونکیل ڈالی ہے ۔شمس میر نے کہا کہ وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن امجد ایڈووکیٹ اوراس کے حواریوں کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے اورمسلم لیگ ن ان کیلئے لوہے کا چنا ثابت ہوئی ہے ۔انہیں معلوم ہوناچاہیے کہ ان کے گلے میں پھنسی ہڈی کو اب یہ نہ نگل سکتے ہیں اور نہ اگل سکتے ہیں اوپر سے ان کی کرپشن کا نوالہ اسی ہڈی نے روکے رکھا ہے۔دوسری طرف ہم لوگ وہ لوہے کے چنے ہیں جسے چبانے کی کوشش میں ان کے اپنے دانت ٹوٹیں گے۔شمس میر نے کہا کہ ٹھیکیدار جمیل احمد کو ،کورٹ نے رسک اینڈ کاسٹ کیا ہے وہ اپنی کرپشن کے باعث بلیک لسٹ ہوچکے ہیں۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ امجد ایڈووکیٹ کے پاس ثبوت ہیں تو وہ جہاں سے دل چاہے تحقیقات کروائیں اخبارات میں ڈرامے نہ کریں۔ہم نے گلگت بلتستان کو پاکستان کا مثالی ترقی یافتہ خطہ بنانے کا عزم کیا ہے اوراس عز م کے ساتھ گلگت بلتستان کی خدمت کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں