726

اگلے دو ماہ میں گاہکوچ شہر میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کام کا آغاز کرے گی۔

غذر۔۔ گاہکوچ میں جلد سیف سٹی پراجیکٹ بنے گا۔ پراجیکٹ منظور کر دیا گیا ہے۔
اگلے دو ماہ میں گاہکوچ شہر میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کام کا آغاز کرے گی۔


دیامر میں تعلیم کے فروغ کے لیئے حکومت مزید اقدامات کر رہی ہے۔
دیامر کی عوام اور علما نے مثبت کردار ادا کیا ہے۔ سول سوسایٹی نے دہشت گردی کو مسترد کردیا۔ پولیس نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک بہترین فورس ہے۔ پولیس اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر عوام کی حفاظت کر رہی ہے۔ پولیس فورس ٹارگٹڈ آپریشن کرے گی۔ جرگو ں اور دیامر کے وزرا نے بھرپور تعاون کیا ہے۔ تانگیر اور داریل میں مکمل حکومتی رٹ قائم

ہے۔
دہشت گردی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ اس علاقے کی پسماندگی کے خاتمے کے لیئے صوبائی حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ ماضی میں اس طرح کے مسائل کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔


غذر کے نالہ جات میں سیکیورٹی مزید بہتر کی جا رہی ہے۔ پولیس کو مزید بہتر ہتھیار فراہم کیئے جا رہے ہیں۔
سیکیورٹی میں مزید بہتری اور نگرانی کے لیئے وفاق سے ہیلی کاپٹر کی ڈیمانڈ کی جا چکی ہے۔
غذر میں سڑکوں کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ سڑکوں کی بہتری کے بعد مقامی آبادیوں کو اور سیاحوں کو فائدہ ہوگا۔


غذر ایکسپریس ہائی وے فیڈرل پی ایس ڈی پی کا حصہ ہے ۔
وزیر اعلی گلگت بلتستان کی گاہکوچ میں علما کرام۔ اسماعیلی کونسل اور امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات ۔
میڈیا کے نمایئندوں سے بھی خطاب۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں