659

ایس سی او کی ناقص سروس کی وجہ سے گلگت بلتستان کے عوام عاجز اگئے تھری جی فور جی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا گیا

گلگت۔۔۔۔۔ ایس سی او کی ناقص سروس کی وجہ سے گلگت بلتستان کے عوام عاجز اگئے تھری جی فور جی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا گیا مگر ابھی تک بہتر مواصلاتی سہولت فراہم کرنے میں ایس سی او مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے اس حوالے سے سول سوسائٹی کے ممبران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی اور صوبائی حکومت کے دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی نے اپنے سو دنوں کے ایجنڈے میں تھری جی فور جی سمیت گلگت پورے شہر میں فری وائی فائی کا وعدہ کیا تھا مگر تین شال گزر گئے لیکن ابھی تک گلگت شہر کو وہ سہولیات نہیں مل سکی انھوں نے کہا کہ بہتر مواصلاتی سہولیا ت نہ ملنے کی وجہ سے طلبہ کاروباری طبقہ سمیت ہر شہری متاثر ہورہا ہے لیکن ان مسائل کو حل کرنے کے بجائے ایس سی او حکام سمیت صوبائی و وفاقی حکومت نے اپنی انکھیں مکمل طور پر بند کر رکھی ہیں اگر یہی صوتحال رہی تو عوام حکومت کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے انھوں نے فورس کمانڈر اور ارمی چیف سے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کے مواصلاتی مسائل کے حوالے سے ایکشن لے تاکہ یہاں کے عوام کو بہتر سہولیات مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں