659

باڈر ایریا میں رہنے والے لوگوں کو زندگی کی تمام سہولیات فراہم کریگے

گلگت (٘پ ر ) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ نے باڈر ایریا میں رہنے والے لوگوں کو زندگی کی تمام سہولیات فراہم کرنے پہ زور دیتے ھوئے کہا ھیکہ بلتستان اور استور کے سرحدی آبادی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پہ حل کیا جائے۔ یہ احکامات انہوں نے سیکرٹری ھوم جواد اکرم اور سیکریٹری مالیات سلیم راجپوت کے سرحدی آبادیوں کو درپیش مسائل پہ دیئے جانے والی تفصیلی بریفنگ کے بعد صادر کئے ۔ انہوں نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ کو ان آبادیوں کو سیکیورٹی سمیت دیگر معاشرتی مسائل پہ روشنی ڈالی اور انہیں مکمل طور پہ آگاہ کیا۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ نے ان علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پہ حل کرنے کا کہا اور کہا کہ ان منصوبوں کی جلد تکمیل اور ان سے مقامی آبادیوں کو مستفید کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان آبادیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پہ حل کرنا چاہتی ھے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ نے کمشنر بلتستان اور دیامر ڈویژن کو حکم دیا کہ وہ اپنے متعلقہ ڈویژن کے اندر دور دراز کے علاقوں کے آبادیوں کے مسائل کی از خود نشاندھی کر کے ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے انھیں رپورٹ پیش کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں