707

بعض مفاد پرستوں گلگت بلتستان کے حالات کو خراب کرنے کے درپے ہیں

صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی گلگت بلتستان فرمان علی نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی بعض مفاد پرستوں سے ہضم نہیں ہو رہی ہے اور گلگت بلتستان کے حالات کو خراب کرنے کے درپے ہیں ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بعض لوگوں کو حکومت سے نہیں بلکہ ایک شخص سے تکلیف ہے جو کہ انتہائی مایوس کن عمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے خوشی خوشی مہدی شاہ کا بد ترین دور حکومت برداشت کیا اور اُف تک نہیں کیا اب آئے روز دھرنے دے رہے ہیں اور گلگت بلتستان کے عوام کو گمراہ کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں جس طرح کے حالات تھے اُن سے سب واقف ہیںاور آئے روز گلگت بلتستان میں بے دردی سے معصوم لوگوں کا قتل عام کیا جا رہا تھا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقے نو گو ایریازبنا دئے گئے تھے تب تو کسی میں اتنی ہمت نہیں تھی کہ وُہ اس ظلم و بربریت کے خلاف ایک لفظ بولتے ۔انہوں نے کہا کہ درحقیقت ایک ٹولہ سے گلگت بلتستان کی ترقی اور خو شحالی نہیں دیکھی جا رہی ہے اور اپنے مضموم مقاصد حاصیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے پُر امن حالات کو کسی صورت خراب کرنے نہیں دینگے اور ترقی کے اس سفر کو جاری رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کو چاہئے کہ وُہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو برداشت کریں اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں کہ وُہ اگلے الیکشن میں کس کو حق نمائیندگی دے کر اسمبلی بھیجتی ہے انہوں نے کہا کہ بعض لوگ گلگت بلتستان میں اپنی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں حالانکہ عوام نے اُنہیں بُری طرح شکست دیا ہے اور آئیندہ بھی اُن کی ضمانتیں ضبط ہونگی ۔اور شکت فاش اُن کا مقدر ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں