686

تحریک انصاف گلگت بلتستان کا حق حاکمیت اور حق ملکیت کے نعرے سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس طرح کے جھوٹے نعرے کیلے کسی قسم کی تحریک چلانے کا فیصلہ ہوا ہے

گلگت (پ ر)تحریک انصاف گلگت بلتستان کا حق حاکمیت اور حق ملکیت کے نعرے سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس طرح کے جھوٹے نعرے کیلے کسی قسم کی تحریک چلانے کا فیصلہ ہوا ہے چند عناصر ایک سازش کے تحت امجد حسین ایڈوکیٹ اور جمیل احمد کی لکھی ہوئی بیان پی ٹی آئی سے منسوب کرکے پارٹی کو علاقے میں بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں تحریک انصاف پاکستان کی ایک مقبول جماعت ہو نے کے ساتھ ساتھ مقبول نعروں اور عوام کے خوہشات کے مطابق ایک جامع منشور رکھتی ہے تحریک انصاف گلگت بلتستان کو مکمل آئینی دائرے میں ڈالتے ہو? کرپشن اور لوٹ مار سے پاک اور میرٹ کی بالادستی کے ساتھ ساتھ حق اور انصاف کے علاوہ نیا گلگت بلتستان کے ل? جدوجہد کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار گلاب شاہ آصف کوارڈنیٹر ممبر شپ گلگت بلتستان نے وضاحتی بیان میں کہا انہوں نے کہا کہ پارٹی چئرمین عمران خان نے بار ہا اعلان کیا ہے کہ میں کرپٹ اور لوٹ مار کرنے والی کسی جماعت کی حمایت سے ملک کا وزیراعظم نہیں بنوگا جب کہ ایک سازشی ٹولہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کو پی پی پی کی بی ٹیم بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور پی پی پی میڈیا سیل اور ان کی قیادت کی لکھی ہوئی من گھڑت خبریں پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا میں پی ٹی آئی کے نام سے تشہیر کرکے پارٹی کو بدنام اور نقصان پہچانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ روٹی کپڑہ اور مکان کے نعرے کی طرح حق ملکیت اور حق حاکمیت بھی بدنام زمانہ نعرہ بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ حق ملکیت کے نام سے گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ فراڈ ہوا ہے اور صوبائی حکومت اج بھی جی بی کے عوام کی ملکیتی زمینوں پر زور زبردستی قبضے کررہی ہے اور حق ملکیت کا نعرہ لگانے والے صوبائی حکومت سے کرپشن میں برابر کا حصہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اج بھی گلگت بلتستان میں ن لیگ اور پی پی پی کا مک مکا چل رہا ہے اج ن لیگ کی صوبائی صوبائی حکومت قائم و دائم ہے تو یہ پی پی پی کی مرہون منت ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حقیقی ورکر اور کپتان کے کھلاڈی پی ٹی آئی کو پی پی پی کی بی ٹیم بنانے کی سازش کرنے ولوں کا نہ صرف راستہ روکیں گے بلکہ ایسے سازشی عناصر کو بے نقاب کرکے پارٹی سے نکال باہر کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں