گلگت(خصوصی رپورٹر) وفاقی حکومت نے منی بجٹ پیش کرنے کے بعد اشیاء خوردنی کے نئے قیمتوں کا سرکاری سطح پر تعین نہ ہونے سے یوٹیلٹی سٹوروں کو سپلائی بند کردی گئی،جس کے باعث گلگت بلتستان کے یوٹیلٹی سٹور اشیاء خوردنی سے خالی ہوگئے ہیں زرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے منی بجٹ پیش کرنے کے بعد سرکاری سطح پر اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کا تعین نہ ہونے سے یوٹلیٹی سٹوروں کو سپلائی بند کردی گئی ہے جس سے گلگت بلتستان کے تمام یوٹیلٹی سٹور اشیاء سے خالی ہونے پرعوام سنگین مشکلات کاشکار ہوگئے ہیں اذان سے بات چیت کرتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے نئے بجٹ پیش کرکے عوام کا معاشی قتل کردیا ہے جبکہ یوٹیلٹی سٹوروں کو اشیاء کی سپلائی بند ہونے سے بازاروں سے مہنگے داموں اشیاء ضروریہ خریدنے پر مجبور ہیں،
665









