694

جی بی کو حقوق کی ادائیگی میں کشمیر کا کوئی فرد واحد بھی رکاوٹ حائل نہیں-گلگت بلتستان کے عوام کا حق ہے کہ ان کو حقوق دیئے جائیں-چیف جسٹس آف سپریم کورٹ آزاد کشمیر چوہدری محمد ابراہیم ضیاء

چیف جسٹس آف سپریم کورٹ آزاد کشمیر چوہدری محمد ابراہیم ضیاء نے ڈسٹرکٹ بار گلگت کی دعوت پر بار روم گلگت میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی منزل پاکستان ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کا حق ہے کہ ان کو حقوق دیئے جائیں جی بی کو حقوق کی ادائیگی میں کشمیر کا کوئی فرد واحد بھی رکاوٹ حائل نہیں من گھڑت اور غلط مہمیاں پیدا کرکے گلگت بلتستان اور کشمیر کے عوام میں دوریاں پیدا کی جارہی ہیں کہ کشمیری عوام و قیادت گلگت بلتستان کو حقوق کی ادائیگی میں رکاوٹ ہیں مزید کہاکہ گلگت بلتستان میں سستے فوری انصاف، قانون کی حکمرانی، عوامی حقوق کے تحفظ،آزاد عدلیہ کی ساکھ کو بحال رکھنے کے لئے گلگت بلتستان میں فیملی کورٹس کا قیام ،چیف کورٹ کو ہائی کورٹ اور سپریم اپیلٹ کورٹ کو سپریم کورٹ کا مکمل درجہ دینا ناگزیر ہوچکا ہے اس میں تاخیر عدل و انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ کے سوائے کچھ نہیں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کا مستقبل اور منزل صرف اور صرف پاکستا ن ہے دونوں خطوں کے مفادات اور وایات مشترکہ حیثیت رکھتے ہیں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کوجو نظام ملا ہے اس کو حاصل کرنا چاہئے اور مزید حقوق کے حصول کے لئے وفاق سے اپنی جدوجہد رکھنا ہوگا۔ یہاں کے عوام محب وطن پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں ۔ پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لئے بے شمار قربانیاں دے چکے ہیں انشاء اللہ تمام قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو یکساں نظام کے تحت چلایا جارہا ہے اس نظام میں خامیاں اور خوبیاں دونوں موجود ہیں جس کو دور کرنے کے لئے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی جو نظام دیا گیا ہے اس کو قبول کرنا مزید بہتری کے لئے کام بھی ناگزیر ہے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر اور دیگر ججوں کی گلگت بلتستان آمد سے دونوں خطے کی عدالتوں میں اور وکلاء کے درمیان ہم آہنگی پیدا ہوگی جو عوام کو سستے اور فوری انصاف کے لئے مددگار ثابت ہوگی اور عدالتی نظام میں مزید بہتری لانے کے لئے بھی نیک شگون ہوگا کیونکہ دونوں خطوں کا منزل پاکستان ہے اس موقع پر سابق وائس چیئرمین محمد حسین شہزاد ایڈووکیٹ اور سابق صدر سپریم اپیلیٹ کورٹ بار محمد اقبال ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب کبھی بھی گلگت بلتستان کے حقوق کی بات کرتے ہیں آزاد کشمیر کے سیاسی قائدین کی طرف سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے کشمیر اور جی بی کی عوام میں دوریاں پیدا ہوئی ہیں اس کو ختم کرنے کے لئے آپس میں روابط بڑھانے کے لئے اتحاد اور صبر کا مظاہر ہ کرنا ہوگا اور حقوق گلگت بلتستان کو مل کر حل کرنا ہوگا اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار گلگت راشد عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو آئینی حقوق کی فراہمی کے لئے آئین پاکستان میں ترمیم کرکے حقوق کی ادائیگی کو یقینی بنانا ہوگا۔ گلگت بلتستان کو مقبوضہ کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیکر یہاں کے عوام کے ستر سالہ محرومیوں کو دور کیا جائے اور وکلاء کو شیڈول فور میں ڈالنے کی روایات کو ختم کیا جائیکیونکہ وکلاء محب وطن پاکستانی ہیں اور آل پاکستان بار کونسل کے علامیہ پر عمل درآمد کیا جائیں اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات وزیر مظہر حسین ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جی بی کی عوام کے قربانیاں ہمیشہ پاکستان اور کشمیر کے لئے دی ہیں اور دیتے رہنگے کیونکہ ہماری منزل پاکستان ہی ہے مزید کہاکہ کشمیر اور گلگت بلتستان کو ملانے والا روڑ شونٹر ٹنل کے لئے سپریم کورٹ آف آزاد کشمیر بھی اپنا کردار ادا کریں تاکہ روابطہ بحال ہوسکے۔ اس موقع پر رجسٹرار چیف کورٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گلگت ملک عنایت الرحمن انسداد دہشت گردی جج راجہ شہباز سول جج رحمت شاہ سمیت وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار راشد عمر و کابینہ کی جانب سے چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر سمیت دیگر ججوں کو روایتی ٹوپی اور شاٹی پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں