722

حق حاکمیت اور حق ملکیت کا نعرہ سب سے پہلے ہم نے 2014 لگایا تھا۔ارڈر2018کے کچھ نکات ایسے ہیں جن کو مسترد کرتے ہیں.فتح اللہ خان

لگت(چیف رپورٹر) حق حاکمیت اور حق ملکیت کا نعرہ سب سے پہلے ہم نے 2014 لگایا تھا۔ارڈر2018کے کچھ نکات ایسے ہیں جن کو مسترد کرتے ہیں اگر حکومت ائے گی تو ان میں ترمیم کرینگے یہ بات پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری فتح اللہ خان نے مسلم لیگ ن علماء ونگ گلگت بلتستان کے جنرل سیکریٹری رحمت حجتی و دیگر علمائے کرام کے شمولیت کے حوالے سے گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ اج معاشرے کا ایک باوقار طبقہ پی ٹی ائی میں شامل ہورہا ہے جس کیی ہمیں خوشی ہے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان میں کرپشن کی انہتا کردی ہے نوکریاں اور ٹھیکے صرف اپنے رشتہ داروں کو نوازا جارہا ہے جتنے بھی ٹھیکے اور نوکریاں دی گئی ہے وہ وزیر اعلی یا پھر کسی وزیر کا رشتہ دار ہے اس کے علاوہ غریب عوام کو کچھ نہیں ملا ہے۔وزیر اعلی اتنا ہی ظلم کرے جتنا کل وہ برداشت کرسکے۔انھوں نے کہا کہ ہم مذہب کے نام پر ووٹ لے کر نہ ہی ممبر بننا چاہتے ہیں اور نہ ہی وزیر ہمیں ہماری عزت عزیز ہے انھوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کا موقف ہے کہ گلگت بلتستان کو مکمل ائینی صوبہ بنادے اگر اس میں رکاوٹیں ہے تو پھر اے جے کے طرز کا سیٹ اپ دے یا مقبوضہ کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے۔عمران خان امید کے اخری کرن ہے اور ہمیں اقتدار ملا تو ہم گلگت بلتستان کے عوام کے دکھوں کا ازالہ کرینگے۔انھوں نے کہا کہ بعض جماعتیں پی ٹی ائی کو کچھ نہیں سمجھ رہے تھے مگر 6جولائی کے بعد پی ٹی ائی اپنے سٹریٹ پاور کا بھرپور مظاہرہ کرے گی اور حکومت کے کرپشن نا انصافی کے خلاف سڑکوں پر ہوگی اس موقع پر شیخ رحمت حجتی مسلم لیگ ن علماء مشائخ گلگت بلتستن کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ ن لیگ نے ختم نبوت کے ساتھ چیھڑ کر اپنے لئے قبر خود کھود دی ہے جبکہ سی پیک میں ہمیں نظر انداز کردیا گیا مگر ہماری حکومت نے جی بی کے حقوق پر سودا بازی کی جبکہ عوام کو بے وقوف بنایا عمران خان کے نظریئے سے متاثر ہوکر پی ٹی ائی میں شامل ہوئے ہیں اور عنقریب مزید ساتھی ہمارے ساتھ پی ٹی ائی میں شامل ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں