گلگت (پ ر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت کی کرپشن کیخلاف زیرو ٹارلنس کی پالیسی ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے مردہ منصوبوں کے کام کو مکمل کروایا گیا ہے۔ دیامر کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنائیں گے۔ دیامر کے نوجوان پارٹی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر دیامر کی ترقی کیلئے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں اور اپنا کردار ادا کریں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت دیامر میں پائی جانے والی محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔ دیامر سے متعلق منفی تاثر کو ہم سب نے مل کر ختم کرنا ہے۔ دیامر میں انفراسٹرکچرکی تعمیر اور صاف پانی کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں۔ واپڈا کی جانب سے جاری منصوبوں (سی بی ایم) کے معیار کے حوالے سے شکایات موصول ہورہی ہے جس پر چیئرمین واپڈا سے بات کی گئی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کی صدارت میں ہونے والی واٹر کمیشن اجلاس میں منصوبوں کی معیار کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایتوں کے بارے میں آگاہ کیا ہے چیئرمین واپڈا نے یقین دہانی کروائی ہے کہ سی بی ایم کے حوالے سے خدشات کو دور کریں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت نے سپارکو کے ذریعے انتہائی شفاف انداز میں ڈیم کیلئے درکار زمین کی خریداری یقینی بنائی ہے۔ مسلم لیگ ن کی سابق وفاقی حکومت نے دیامر سمیت گلگت بلتستان کیلئے میگا منصوبوں کی منظوری دی تھی جن میں سے کئی منصوبے کی ایلوکیشن کم کردی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی موجودہ وفاقی حکومت نے یقین دہانی کرانے کے باوجود کوئی عملی اقدامات اب تک نہیں کئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ دیامر میں سکولوں کے حوالے سے ناخوشگوار واقع کے بعد یوتھ، علمائے کرام، سول سوسائٹی کا باہر آنا انتہائی خوش آئند اقدام تھا جس سے تمام علاقوں کو پیغام ملا کہ دیامر کے عوام علم دوست اور پرامن ہیں۔ دیامر میں خواتین کی شرح خواندگی کم ہونے سے سابقہ ادوار میں بات کی جاتی تھی لیکن بدقسمتی سے بچیوں کی تعلیم کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے کوئی کام نہیں کیا گیا۔ ہماری حکومت نے بچیوں کو دہلیز پر تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ دیامر کے خیبرپختونخواہ کے مابین حدود کے تعین کے حوالے سے ہر فورم پر اپنے علاقے کا دفاع کریں گے۔ سپریم کورٹ میں قانونی جنگ لڑنے کیلئے ماہر وکلاء کی خدمات لی جائیں گی۔ مسلم لیگ ن کی سابق وفاقی حکومت نے کونسل آف کامن انٹرسٹ سمیت تمام اداروں میں گلگت بلتستان کو نمائندگی دی تھی پی ٹی آئی کی موجودہ وفاقی حکومت کو اس حوالے سے سمری ارسال کی گئی ہے تاکہ کونسل آف کامن انٹرسٹ میں گلگت بلتستان کی نمائندگی ہونے سے دیامر بھاشا ڈیم سے متعلق تمام ایشوز کو احسن انداز میں حل کیا جاسکے۔ دیامر کے عوام نے ملک سے اندھیروں کے خاتمے اور خوشحالی کیلئے قربانیاں دیں ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ قراقرم یونیورسٹی کیمپس دیامر میں داخلہ لینے والے تمام طالب علموں کی فیسیں صوبائی حکومت ادا کرے گی جس کیلئے ریوالونگ فنڈ قائم کیا جارہاہے۔ مسلم لیگ ن کی سابق وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے طالب علموں کی اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے تمام فیسیں ادا کررہی تھی اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کررہی تھی۔ نیا پاکستان والوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والوں کی فیسوں کی ادائیگی اور طالب علموں کیلئے لیپ ٹاپ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے ہونہار طالب علموں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے دیامر یوتھ موومنٹ کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ دیامر 200بیڈ ہسپتال کے کام کو جلد مکمل کرنے اور مشینری کی خریداری کیلئے احکامات دیئے گئے ہیں۔ سابقہ حکومتوں میں صحت کا بجٹ صرف5 کروڑ روپے تھا جس کو بڑھا کر50کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔ سرکاری ملازمین کے مسائل حل کئے گئے ہیں ملازمین کو ڈسپلن کی پابندی کرنی ہوگی جو ملازمین ڈسپلن کی پابندی نہیں کریں گے ان کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مسلم لیگ ن کی سابق پنجاب حکومت اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے بھرپور تعاون کیا ایک ارب روپے شہید سیف الرحمن ہسپتال کی تعمیر کیلئے دیئے ،40کروڑ کی ہسپتالوں کیلئے جدید مشینری خریدی گئی ہے جس سے ہسپتالوں میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔
674









