گلگت(چیف رپورٹر) گزشتہ دس دنوں میں ضلع گلگت میں دو لاکھ سے زائد ملکی و غیر ملکی سیاح داخل ہوچکے ہیں اور اس تعداد میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے۔

روزانہ کم از کم ایک ہزار گاڑیاں گلگت شہر میں داخل ہورہی ہیں یہ بات ڈپٹی کمشنر گلگت سمیع اللہ فاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ سیاحوں کے سہولت کے لئے ضلعی انتظامیہ نے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں گلگت شہر میں موجود تما م چھوٹے بڑے ہوٹلوں میں ریٹ لیسٹ اویزاں ہے جبکہ کسی بھی شکایت پر وہ فوری طور پر کنٹرول روم فون کر سکتے ہیں جس پر سخت ایکشن ہوگا انھوں نے کہا کہ گلگت سکوار چونگی کے مقام پر ٹورسٹ انفارمیشن ڈیسک بھی قائم ہے جہاں سے نہ صرف سیاحوں کو تمام معلومات مل رہی ہیں بلکہ انتظامیہ کے افراد ہر وقت سیاحوں کے مدد کے لئے تیار ہے۔

ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم اپنے وسائل کے ساتھ سیاحوں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرے تاکہ سیاحت میں ترقی اسکے۔ہوٹلوں کے ریٹ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ تمام ہوٹلوں میں ریٹ اویزاں ہے بہت جلد میڈیا میں بھی دینگے جو بھی سیاحوں کے حوالے سے یا پھر زیادہ ریٹ لینے کی کسی کی کوئی شکایت ائی تو ایسے ہوٹل مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ گلگت میں سیاحت کا بہت زیادہ سکوپ ہے اور یہاں کے لوگ مہمان نواز ہے ہماری کوشش ہے کہ اس میں مزید بہتری لائے تاکہ یہاں پر سیاحت کا شعبہ ترقی کرسکے جس سے یہاں کی معیشت بھی بہتر ہو سکے۔اسی وجہ سے روزانہ کے بیناد پر میں خود ٹورسٹ انفارمیشن ڈیسک کا دورہ کررہا ہوں تاکہ کسی بھی سیاح کو کوئی مشکل پیش نہ ائے۔










