726

سرکاری محکموں کے اندر اندھیر نگری اور اقربا پروری کی وجہ سے عارضی ملازمین احتجاج پر مجبور ہیں

گلگت ——عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس نے کہا ہے کہ وفاق سے آنے والے چیف سکریٹریز گلگت بلتستان کو کتنا ٹیکس دیتے ہیں جو شاہانہ مراعات مانگ رہے ہیں.سرکاری محکموں کے اندر اندھیر نگری اور اقربا پروری کی وجہ سے عارضی ملازمین احتجاج پر مجبور ہیں.مولانا سلطان رئیس چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان میں آنے والے چیف سکریٹریز کے مراعات اور پروٹوکول میں اضافے کا سن کر نہ صرف افسوس ہوا صوبائی حکومت اور گورنر گلگت بلتستان کا کردار بھی مشکوک ہوچکا ہے ایسی سوچ اگر پیدا کی گئی ہے تو فورا اسے ترک کیا جائے کیوں کہ عوامی ایکشن کمیٹی اس طرح عوامی مال پر ڈاکہ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتی اگر اس پر عملدرآمد کرا نے کی کوشش کی گئی تو ممبران اسمبلی کے اضافی مراعات اور تنخواہوں کے خلاف بھی تحریک چلے گی۔انہوں نے کہا کہ ایگریمنٹ اور معاہدوں کے باوجود عارضی ملازمین کو مستقل نہ کرنا افسوسناک ملازمین کی احتجاج کا مکمل حمایت کریں گے محسوس یوں ہوتا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت نے احتجاج سے پہلے مسائل حل نہ کرنے کی قسم کھا رکھی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں