سکردو(چیف رپورٹر) سکردو کے مضافاتی علاقہ کواردو میں مبینہ طور پر معصوم لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کا پولیس نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا اور مزید تفتیش شروع کردی نسیم نامی ملزم کو گذشتہ روز پولیس نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور ہفتہ کے روز 4 روزہ ریمانڈ لے کر مذید تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ڈسٹرک ہسپیتال سکردو سے ملزم اور متاثرہ لڑکی کے طبئی ٹیسٹ بھی کرائیگئے ایس ایس پی سکردو راجہ مرزا حسن نے کہا ہے کہ لڑکی زیادتی کیس کی تحقیقات ہورہی ہے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے کسی فریق کے ساتھ زیادتی ہونے نہیں دیں گے جو بھی حقائق ہیں سامنے لائے جائیں گے بلاوجہ کسی کو تنگ نہیں کریں گے
713









