691

شگر ریپ کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم زاہد حسین کو گرفتار

شگر(چیف رپورٹر) ریپ کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم زاہد حسین کو گرفتار کرکے مقدمہ قائم کردیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے یہ بات ایس پی شگر ضیاء اللہ شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ کراچی کی ایک سیاح خاتون کو ریپ کرنے کی کوشش کی تاہم سیاح خاتون نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی جس پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ قائم کرکے تحقیقات کا اغاز کردیا ہے انھوں نے کہا کہ واقعہ شگر میں مہونگ پل کے پاس اس وقت پیش ایا جب سیاح خاتون گھومنے کے لئے جارہی تھی انھوں نے کہا کہ جونہی پولیس کو اس حوالے سے اطلاع ملی تو پولیس نے ملزم زاہد کو گرفتار کرلیا متاثرہ خاتون نے یہ بیان دیا ہے کہ وہ گھومنے کی غرض سے شگر ائی ہوئی تھی ایک ویران جگہیں پر ایک شخص نے اس پر حملہ کیا جس پر انھوں نے چیخنا شروع کردیا اور پولیس کو فون کیا جس پر پولیس مدد کو پہنچی جس پر پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم زاہد کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے خلاف پولیس اسٹیشن تسر میں مقدمہ نمبر 10/18 درج کرکے بجرائم 511,376درج کرلیا ہے اور اج اس کو جوڈیشل کردیا گیا ہے ایس پی ضیاء اللہ کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی تحقیقات مکمل کرلی ہے اور اقدام ریپ کے اس ملزم کو جوڈیشل بھی کروا دیا ہے جبکہ سیاح خاتون واپس چلی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں