709

صوبائی حکومت نے کنٹیجنٹ ملازمین کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔بار بار یقین دھانی کے باوجود اب تک انہیں مستقل نہ کر کے ان ملازمین کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے- سعدیہ دانش

اسلام آباد(پ۔ر) پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے کنٹیجنٹ ملازمین کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔بار بار یقین دھانی کے باوجود اب تک انہیں مستقل نہ کر کے ان ملازمین کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔حکومت کی نااہلی کے باعث ملازمین نے بحالت مجبوری دوبارہ دھرنا دیا ہے۔پیپلز پارٹی نے ہزاروں لوگوں کو روزگار فراہم کیا اور کئی ہزار ملازمین مستقل کئے۔پیپلز پارٹی کا منشور روزگار دینا جبکہ نواز لیگ کا منشور روزگار چھیننا ہے۔اگر حکومت نئی بھرتیاں نہیں کرسکتی تو کم از کم کنٹیجنٹ ملازمین کو تو مستقل کرے۔صوبائی حکومت نے آتے ہی اپنی تنخواہوں اور مراعات میں کئی سو گنا اضافہ کیا تھا۔مگر افسوس کا مقام ہے کہ ان ملازمین کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔حکومتی وزراء اور اراکین اسمبلی کو کرپشن اور اقربا پروری سے فرصت ہی نہیں مل رہی کہ وہ ان ملازمین کی مستقلی کا کچھ سوچیں۔پیپلز پارٹی گلگت بلتستان ان ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے اور انکے حقوق کے تحفظ کے لئے کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہے۔گلگت بلتستان کے عوام کے سامنے صوبائی حکومت کے ڈرامے ایک ایک کر کے بے نقاب ہونا شروع ہوچکے ہیں اور وزیر اعلی کو اپنی کرسی بچانے کے لالے پڑے ہوئے ہیں اور کرپشن کا طوفان انہیں لے ڈوبے گا جس طرح سے تخت لاہور سے نواز لیگ کا صفایا ہو چکا ہے اسی طرح گلگت بلتستان میں بھی نواز لیگ کا کوئی نام لیوا نہیں ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں