گلگت (نمایدہ خصوصی)
تحریک انصاف کے رہنما عالم نور حیدر نے کہا ہے کہ صوبایی مشیر اطلاعات شمس میر وزیر اعظم عمران خان اور گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال کے خلاف بیانات دینے سے پہلے اپنا لیول دیکھ لیں دو چار بیانات دینے سے انسان کا کھٹ کاٹ نہیں بنتا اگر وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن کی مرہنون منت کویی عہدہ ملا ہے تو اسکو عوام کی خدمت کے لیے وقف کر لیں شمس میر کے بیانات سے سیاسی نا پختگی واضح عیاں ہے گورنر وفاق کا نمایندہ ہوتا ہے گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار صدر مملکت ،وزیر اعظم پاکستان اور دیگر وفاقی وزرا اور ادروں کے سربرہاں سے ملاقات ضروری ہوتی چونکہ گورنر وفاق کا نمایندہ ہوتا ہے اس لیے وفاق کے ساتھ رابطہ مضبوط ہونا ضروری ہوتا ہے گورنر گلگت بلتستان نے ان ملاقاتوں میں گلگت بلتستان کے اہم اشوز کے بارے میں وفاقی حکومت کو بریف کیا ۔صدر مملکت جناب عارف علوی صاحب کا دورہ گلگت بلتستان راجہ صاحب کی پہلی ملاقات کا نتیجہ ہے ۔صدر مملکت کا صدر کا عہدہ سنبھالنے صوبے سندھ کے علاوہ کسی صوبہ کا پہلہ دورہ ہے اس سے گلگت بلتستان کی اہمیت واضح ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجہ جلال گورنر کے ساتھ وفاق میں گلگت بلتستان کا دبنگ وکیل ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں شمس میر جیسے امیچور لوگ سیاست میں آگیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبایی مشیر اطلاعات ایل طرف وفاق سے ورکنگ ریلشن کی بھیک مانگتے تو دوسری طرف وفاق اور ریاست کے نمایندے گورنر کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں شمس میر صاحب بیان دینے سے پہلے تولے پھر بولیں۔ در اصل مصوف کو کچھ سمجھ نہیں آیا فارغ بیٹھے ہیں اسلیے اوٹ پٹنگ بیان بازی کر رہے ہیں۔ کیوں کہ موصوف کا کویی حلقہ نہیں اسلیے اخبار میں زندہ رہنے کوشش کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف راجہ جلال کی قیادت میں گلگت بلتستان کے عوام کی تقدیر بدلے گی گورنر ہاوس کے دروازے تمام افراد کے لیے کھلے ہیں انشاءاللہ گلگت بلتستان میں تبدیلی چپہ چپہ نظر آیے گی اور انصاف کا بول بالا ہوگا۔ ۔۔۔۔۔
693









