674

صو با ئی حکومت نے بنائی گئی کمیٹی نے گر یڈ 1سے 5تک کے ملازمین کو بغیر ٹیسٹ انٹر و یو ریگو لر کرنے کا احکامات بھی جاری کیا تھا مگر بد قسمتی سے لیگی اور بیو ر کریسی اپنوں کو نواز نے کاسلسلہ شرو ع کردیا گیا- ہم تمام کنٹی جنٹ ملازمین مل کر کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔

گلگت(چیف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف اور عوامی ایکشن کمیٹی کے تعاون سے کنٹی جنٹ پیڈ ملازمین نے مستقلی کے اتحاد چوک میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔کنٹی جھٹ ملازمین ایسو ی ایشن کے صد ر فراز نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے وزراء اور بیور و کریسی اپنے راشتہ داروں اور متوالوں کو نوازا جا رہا ہے صو با ئی حکومت نے بنائی گئی کمیٹی نے گر یڈ 1سے 5تک کے ملازمین کو بغیر ٹیسٹ انٹر و یو ریگو لر کرنے کا احکامات بھی جاری کیا تھا مگر بد قسمتی سے لیگی اور بیو ر کریسی اپنوں کو نواز نے کاسلسلہ شرو ع کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہاہے کہ کنٹی جنٹ ملازمین کم اجرت میں اپنے کام احسن طر یقے سے انجام دے رہے ہیں اور لیگی حکومت اور بیورو کر یسی نے خلاف کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہوئے ہیں۔ عوامی ایکشن کمیٹی اور تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنماوں نے عارضی ملازمین کے احتجاج کا بھرپورساتھ دینے کا اعلان کیا اس موقع پر عارضی ملازمین نے حکومت کی طرف سے مستقلی کے اعلان پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف آئیندہ دوروز میں اتحاد چوک کے مقام پر دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے حکمت عملی طے کرلی ہے۔آ خر میں انہو ں نے کہا ہے کہ کسی بھی محکمے میں چھوٹے ملازمین صو با ئی حکومت کے احکامات کے مطابق بغیر ٹیسٹ انٹر و یو ریگو لر کرنے کا ہے مگر ان سے بھی ٹیسٹ انٹر و ٹو لیا جا رہا اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے پا س باقا ئد ہ ٹیسٹ ہونے والو ں کی لسٹ بھیجی جا تی ہے جس پر و زیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اپنے بندو ں کا نام فا ئنل کرکے ذمہ دار آفیسران کو آ ر ڈر ایشو کرنے کا احکامات جاری کیا جا تا اور غر یب ملازمین جو کئی سا لوں سے ریگو لر ہونے ہونے منتظر ہوتے ہیں ان کی حق تلفی ہوتی اور ذہنی توازن بھی کھو جاتی ہے،مگر اب ایسا ہونے نہیں دینگے ہم تمام کنٹی جنٹ ملازمین مل کر کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں