بدصوات ایمت میں گلیشیئرز ٹوٹنے کے بعد مصنوعی جھیل کا منظر۔
اطلاعات کے مطابق گاوں بورتھ تک کا علاقہ مصنوعی جھیل کے زد میں آچکا ہے۔6 مختلف گاوں کا رابطہ منقطع ہے انفراسٹرکچر تباہ،سڑکیں ملیامیٹ ہوچکی ہیں سینکڑوں متاثرین جان بچانے کے لئے پہاڑوں کی طرف نکل پڑے ہیں۔ ایمت سے بورتھ تک متاثرین کو خوراک،ٹینٹ،کمبل اور ادویات کے علاوہ اشیاء خورونوش کی سخت ضرورت ہے ۔

غذر کے بالائی علاقے برصوت ایمت میں گلیشئر ٹوٹنے کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے سیلابی ریلہ جاری ہے اور مصنوعی جھیل میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوا ہے گلیشئر کے ٹوٹنے سے نشیبی علاقوں کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں اور نشیبی علاقوں کے مکینوں نے اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی شروع کردی ہے ادھر ضلعی انتظامیہ نے بھی نشیبی علاقوں کے رہائشوں کو ورنگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نشیبی علاقوں کے مکین محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہوجائیں جب کہ جمعرات کے روز اعلیٰ حکام نے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا ہے سلاب سے متاثرہ افراد کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے لوگوں کے گھر بار اور مال موشی سب سیلاب کی نظر ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے متاثریں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور متاترین مداد کے منتظرہیں جبکہ حکومت کی جانب سے تاحال متاثرین امداد کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائیں ہیں لوگوں کو اشیاء خوردونوش اور ادویات کی اشت ضرورت ہے متاثرین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر اشیاء خوردونوش اور ادویات کی فراہمی کے لئے ضروری اقدامات کریں۔گزشتہ روز گلیشیئرپھٹنے کے باعث دریائے اشکومن کو بد صوات کے مقام پر بلا ک کیا ہوا ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر غذر شجاع عالم پیرزادہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سترہ تاریخ کی شام کو گلیشئرسے آنے والی سیلابی ریلے نے تحصیل اشکومن کے گاوں بد صوات میں دریائے غذر کو بلا ک کیا ہوا تھا ہمیں اطلاع ملتے ہی ہماری ٹیم موقع پر پہنچ گئی متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا اسی صبح میں خود متاثرہ جگہ سلطان آباد تک پہنچ گیا تھا اور آج پھر میں متاثرہ علاقے تک پہنچ کر آیا ہوں ہماری ٹیمیں موقع پر موجود ہیں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بوائے اسکاوٹس،ویلنٹیر،اے کے ڈی این کے ادارے ،آغا خان ہیلتھ سروس،AKAH) ) ہلال احمر،جی بی ڈی ایم اے ،محکمہ ہیلتھ کے عملہ،لائیو سٹاک،محکمہ تعمیرات عامہ،محکمہ برقیات موقع پر کام کر رہے ہیں ان تمام کی کوششوں کی وجہ سے بلنہز کے مقام پر بلاک روڈ کو کھول دیا گیا ہے ،بجلی بحال کر دی گئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر غذر نے کہا کہ پہلے روز ٹینٹ ،کمبل،ہائجن کٹ،فسٹ ایڈ بکس،چٹائی وغیر پہنچا دیا گیا تھا جبکہ دوسرے دن خوراک کے ساتھ مزید ٹینٹ متاثرہ علاقے تک پہنچا دیا گیا ہے محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ڈاکٹر کو وہاں تعینات کیا ہے جنہوں نے ایک سو سے زائد لوگوں کا چیک اب کیا ہے مزید یہ سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی کمیونٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلاک سے آگے جیتنی آبادی ہے وہاں تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے خوراک پہنچانے کی بھر پور کوشش کیا جائے گا ،انہوں نے مزید کہا کہ بلہنز کے مقام پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹینٹ ویلج کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں جنریٹر کا انتظام بھی کیا گیا ہے









