گلگت(پ ر)چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ نے مالی سال کے آخر میں ترقیاتی فنڈز کی مکمل اور بروقت استعمال کے بعد معاشرے میں مثبت تبدیلیوں پہ انتظامی سیکریٹریز کی کارکردگی کو سراہتے ھوے کہا کہ انہیں فخر ھیکہ گلگت بلتستان میں ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت آفیسران زیادہ قابل ھیں اور وہ صوبائ حکومت کی ویژن کے عین مطابق معاشی، تعلیمی ،صحت سمیت تمام شعبوں میں ترقی کی خاطر رات دن ایک کر کے کام کر رھے ھیں جس کے باعث گلگت بلتستان میں ترقی کا پہیہ دیگر علاقوں کی نسبت تیز ھے ۔ادھر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ نے انتظامی سیکریٹریز کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 15 ارب روپے ترقیاتی فنڈز کا بر وقت درست استعمال اس بات کی غمازی ھے کہ ان کی ٹیم جانفشانی سے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں سرگرم عمل ھیں اور وہ اپنی صلاحیتوں کو علاقے اور عوام کی خوشحالی کیلئے سرگرم عمل ھیں۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ اس سال وہ مزید محنت کر کے ترقی کے عمل کو مزید دوام بخشنگے۔یاد رہے کہ اس سال چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ نے ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل اور بجٹ کے استعمال کی براہ راست نگرانی کی اور ان کی نگرانی کے باعث ھی بجٹ کا استعمال ممکن ھوا۔
687









