671

قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی پولیس کا نصب العین ہے، آئی جی

انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں جی بی پولیس جیسی فورس کی کمانڈ کر رہا ہوں جس کا اپنا ایک امیج ہے ۔ یہ باتیں میں اپنی طرف سے نہیں کررہا بلکہ پبلک کیطرف سے ملنے والے فیڈ بیک کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں ۔ ماضی کے پُر آشوب دور میں پولیس نے دیگر فورسز کیساتھ ملکر قیام امن کے لئے اہم کردار ادا کیا ۔ جس کی بدولت آج پورے گلگت بلتستان میں امن کا دور دورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی پولیس کا نصب العین ہے۔ یاد رکھو ظلم کا نظام کہیں نہیں چل سکتا۔ تم دوسروں کیساتھ انصاف کرو گے تو تمہارے ساتھ بھی انصاف ہوگا۔ لوگوں کی جان و مال کی تحفظ کا مقدس فریضہ آپ کے کندھوں پر ہے۔ عوام کی اُمیدوں کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچانا اور یہ تب ممکن ہے جب آپ پولیس کی نوکری کو ایک فریضہ سمجھ کر سرانجام دینگے۔ کیا پولیس فورس کے لئے یہ اعزازکم ہے کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر سے لڑتے ہوئے جان چلی جاتی ہے تو شہادت کا رتبہ پاتے ہیں۔ لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ملک و قوم کے مفاد میں ایمانداری اور جانفشانی کیساتھ اپنے فرائض بغیر کسی تعصب کے ادا کریں۔ جہاں تک پولیس کے اپ گریڈیشن کا تعلق ہے تو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ فورس کو درپیش اپ گریڈیشن سمیت دیگر مسائل کی ہنگامی بنیادوں پر حل کے لئے کوشش کرینگے۔ آئی جی پی ثناء اللہ عباسی نے دربار میں پولیس آفیسروں اور جوانوں کے مسائل سنے اور ان مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ اس سے پہلے پولیس سربراہ جب ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ز شعیب خرم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس لائن پہنچے تو ایس ایس پی گلگت تنویر الحسن نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آئی جی پی کو سلامی بھی دی گئی۔ دربارمیں ڈسٹرکٹ پولیس، ٹریفک ، سی ٹی ڈی، سپیشل برآنچ اورریزرو پولیس کے آفیسران اور جوان شریک تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں