گلگت(چیف رپورٹر) قومی احتساب بیورو افس گلگت نے اے جی پی ار کے ڈپٹی اکاونٹنٹ جنرل و اکاونٹ افیسر کو گرفتار کرلیا۔باخبر زرائع کے مطابق نیب نے دونوں افیسران کو نیب کیس میں چیف کورٹ میں پیشی کے بعد گرفتار کرلیا ہے زرائع کے مطابق دونوں افیسران پر محکمہ زراعت و جنگلات میں ہونے والی کرپشن کیس میں فنڈز کی خرد برد کا الزام ہے۔گزشتہ سال نیب نے محکمہ زراعت اور جنگلات کے چند افیسران کو گرفتارکرلیا تھا اور تحقیق کے بعد اے جی پی ار کے ان دو افیسران کو بھی عدالت میں طلب کرلیا تھا اور گزشتہ دو پیشیوں کے بعد اج تیسری پیشی پر دونوں افیسران کو نیب پیشی کے بعد گرفتاری کے ارڈر جاری کردیے اور ان کو گرفتار کرلیا گیا۔زرائع کے مطابق دونوں افیسران پر قومی خزانے میں خرد برد سمیت کئی دیگر کیسز کھلنے کا بھی امکان ہے زرائع کا کہنا ہے کہ ایچ بی اے سمیت دیگر سارکاری ملازمین کے فنڈز سمیت اندرون خانہ مختلف محکموں کے ساتھ ملکر اپنے من پسند افراد کو غیر قانونی طریقے سے بھرتی کروانا اور دیگر اہم کیسز کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ ہوگی۔یاد رہے کہ کہ محکمہ جنگلات و زراعت میں اربوں روپے کرپشن کے کیسز گزشتہ دو سال سے نیب میں چل رہے ہیں زرائع کے مطابق مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔جس کی وجہ سے اے جی پی ار کے ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑی ہے اور اپنے ساتھیوں کو بچانے کے لئے احتجاج کے لئے پر تول رہے ہیں۔
683









