گلگت (آزان نیوز) پڑی فارسٹ چیک پوسٹ کے عملے کی ایک ہفتے میں تیسری مرتبہ کامیاب کاروائی ایک ٹرک اور شہ زور سے لاکھوں مالیت کی غیر قانونی تعمیراتی لکڑی کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا لاکھوں مالیت کے غیر قانونی تعمیراتی لکڑی اور گاڑیوں کو محکمہ فارسٹ نے اپنے تحویل میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق لا کھوں ما لیت کے غیر قانونی تعمیراتی لکڑیوں کی سمگلنگ کو پڑی بنگلہ فارسٹ چیک پوسٹ پر فارسٹر ضیاء الدین اور اس کی ٹیم نے ناکام بنادیا ہے غیر قانونی تعمیراتی لکڑیوں کی سمگلنگ میں ملوث گروہ کی جانب سے لاکھوں مالیت کی غیر قانونی تعمیراتی لکڑی کو ٹرک اور شہ زور گاڑی کے ذریعے چلاس سے گلگت سمگلنگ کرتے ہوئے پڑی فارسٹ چیک پوسٹ پر دھیر لیئے گئے ہیں یاد رہے کہ چلاس سے گلگت غیر قانونی تعمیراتی لکڑیوں کو سمگل کرنے والے گروہ ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوچکے ہیں جو کہ محکمہ فارسٹ پڑی بنگلہ فارسٹ چیک پوسٹ کے عملے کی جانب سے مسلسل ناکام بنایا جا رہا ہے۔
780









