780

لا لک جان ارض شمال کاایک مایہ ناز فرزندتھا جو ہم سب کے لیے ہمت و شجاعت کی ایک عظیم مثال ہے

یاسین
فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجرجنرل ثاقب محمود نے لالک جان شہیدنشان حیدرکے 19ویں یوم شہادت کے حوالے سے شہیدکے مزار پر منعقدہ تقریب سے سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ آج یوم تجدیدعہدکا دن ہے آج کے دن ہم اپنے محسن شہیدلالک جان کے ہمت اورحوصلے کو سلام و خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں-

لا لک جان ارض شمال کاایک مایہ ناز فرزندتھا جو ہم سب کے لیے ہمت و شجاعت کی ایک عظیم مثال ہے ملک و ملت کے لیے پیش کردہ ہرشہیدکے جان کا نذرانہ آج ہم پر قرض ہے شہیدلالک جان نے شدیدزخمی حالت میں محاذجنگ سے واپس آنے سے انکارکرتے ہوئے نہ صرف ازلی اور مکاردشمن کے ساتھ مقابلہ کیابلکہ دشمن کے عددی برتری کو خاطرمیں نہ لاتے ہوئے ملکی دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا لالک جان کی لازوال قربانی قوم کے لیے مشعل راہ ہے ۔فورس کمانڈر نے کہا کہ لالک جان شہید ارض گلگت بلتستان کے مایہ ناز سپوت تھے جنہوں نے 1948ء میں بھارتی عزائم کو ناکام بناتے ہوئے ان کی شمالی علاقوں کی جاب پیش قدمی روک دی تھی،انہوں نے کہا کہ ہم بھی حوالدار لالک جان شہیدکے جذبہ قربانی کو مشعل راہ بناکر اپنے ملک کی ترقی اور سلامتی کو یقینی بناسکتے ہیں ، موجودہ حالات میں ہمیں چاہیے کہ ہم دشمن کی ہر سازش کا مردانہ وار مقابلہ کریں اور مثالی قومی یکجہتی اور باہمی ایثار کے ذریعے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنادیں ،حوالدار لالک جان شہید کا مشن ابھی ختم نہیں ہوا کیونکہ مملکت خداداد کو نقصان پہنچانے والی قوتیں آج بھی سرگرم عمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم نے اپنے نوجوانوں کو بتانا ہے کہ ہماری آزادی شہدا کے قربانیوں کی بدولت ہے مکار دشمن ہروقت مملکت خداداد پاکستان کے خلاف اپنے ناپاک چال چلنے میں مصروف ہے اور ہماری قربانیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے گزشتہ ایک سال کے دوران ہم نے اپنے ہاتھ سے کتنے شہداسپردخاک کیے یہ ہم جانتے ہیںانہوں نے کہاکہ ہمیں ملکی ترقی کے لیے بحیثیت پاکستانی اپنی اپنی زمہ داریوں کو پوراکرنے کی ضرورت ہے ہم ایک مضبوط اور ترقی یافتہ قوم تب ہونگے جب ہم اس ملک کے لیے اپنے حصے کا کام کریں گے اور جہاں ہم حق کی بات کرتے ہیں تو وہاں اپنے فرائض کی ادائیگی کو بھی بجا لانا ہوگا انہوں نے کہا کہ میراتعلق گلگت بلتستان سے تو نہیں مگرمیں فخرسے کہتاہوں کہ میں گلگت بلتستان کا بیٹاہوں گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں جو صلاحیت ہے وہ پاکستان کے دیگرعلاقوں سے کئی گنازیادہ ہے گلگت بلتستان کے نوجوان سپاہ گری سے تعلیم اور فنون تک حتی ٰ کہ ہر میدان میں سب سے آگے ہیںمجھے گلگت بلتستان اور خاص کر یاسین کے غازیوںاور شہدا پر فخرہے اور مجھے امیدہے کہ نوجوان نسل ہم سے بہترطریقے سے اس ملک کا نظام سنبھالے گی انہوں نے عوامی ڈیمانڈپر یاسب ڈویژن یاسین میں بھی گلگت بلتستان کے دیگرعلاقوں کے ساتھ ساتھ تھری اور فور جی چلانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں