680

متحدہ اپوزیشن کا ان کیمرہ بریفنگ سے واک اوٹ۔نام نہاد پیکیج کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے

گلگت(سٹاف رپورٹر) متحدہ اپوزیشن کا ان کیمرہ بریفنگ سے واک اوٹ۔نام نہاد پیکیج کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے جب تک گلگت بلتستان کو آئین نہیں ملتا ہم کسی بھی پیکیج کو تسلیم نہیں کرینگے۔پیکیجز کا نام سن سن کرتھکچکے ہیں۔ اب ہمیں مکمل آئین چاہیئے۔یہ بات اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن شفیع نے ان کیمرہ سیشن سے واک اوٹ کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز اسمبلی میں جب ہم بات کرنا چاہ رہے تھے تو سپیکر نے کہا کہ جو ڈرافٹ سوشل میڈیا پر چل رہا ہے وہ اصل نہیں ہے آج جب ہمیں ان کیمرہ بریفنگ کے لئے بلایا گیا تو وہی ڈرافٹ تھا جو سوشل میڈیا پر چل رہا تھا اس اس پر کوئی دستخط بھی نہیں تھا ہم کسی بھی پیکیج کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام کو اب دھوکہ دینا بند کردیا جائے اگر ہم پاکستانی ہیں تو آئین پاکستان کے تحت مکمل حقوق دیئے جائیں اور اگر ہم متنازعہ ہیں تو متنازعہ حثیت کی وجہ سے آزاد کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے پیکیج والی کہانی کو اب ختمہونی چاہئے،کس قانون کے تحت وزیر اعظم پاکستان کو تمام اختیارات دیئے جارہے ہیں کیوں یہاں پر بادشاہت قائم کیاجارہا ہے ہم کسی صورت اس نظام کو نہیں مانتے ہیں۔مسلم لیگ ن کے حکومت اور نواز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ جو وعدہ کیا تھا اس سے مکر چکے ہیں۔اور مکمل آئینی صوبہ بنانے کے بجائے ہمیں مزید غلام بنارہے ہیں جو ہم کسی صورت قبول نہیں کرینگے اس حوالے سے اسلام اباد میں دھرنا دینگے اور پورے گلگت بلتستان کے عوام کو سڑکوں پر لائینگے اگر اس وقت ہم خاموش رہے تو آئندہ 70سالوں تک مزید غلامی میں ہی زندگی گزارنی ہوگی جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں ہے وزیر اعلی اپنے کابینہ سمیت ہمیں بھی اندھیرے میں رکھ کر فیصلے کرنا چاہتے ہیں مگر ہم اس گناہ میں شامل نہیں ہونا چاہتے ہیں اور نہ ہی اس نظام کو چلنے دینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں