698

وی بوک متنازعہ قانون کی وجہ سے مقامی تاجروں کاکروڑوں روپے قومی خزانہ کو نقصان ہوا ہے

گلگت (چیف رپورٹر) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز جی بی کے صدر ناصر حسین راکی نے کہا کہ وی بوک متنازعہ قانون کی وجہ سے مقامی تاجروں کاکروڑوں روپے قومی خزانہ کو نقصان ہوا ہے وہاں پر سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے ایف بی آر حکام کی گہری سازش ہے صوبائی حکومت کا وی بوک کے مسئلے پرمکمل خاموشی نے تاجروں کے اعتماد کو ٹہس پہنچایا ہے ہے ایسا لگ رہا ہے کہ تاجر احتجاج کسٹم حکام کے خلاف نہیں بلکہ صوبائی حکومت کے خلاف کر رہے ہیں صوبائی حکومت کے طرز طرز عمل نے تاجروں کو سخت اذیت سے دوچار کیا ہے وی بوک کا مسئلہ گلگت بلتستان کے 20ہزار تاجروں کی زندگی اور موت کا بنا ہوا ہے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تاجروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کو سلا م پیش کرتے ہیں،ان خیالات کا ظہار انہوں نے سوموار کے روز دفتر میں ملنے والے مختلف کاروباری شخصیات سے ملاقات کے دوران کیا۔بعد ازاں انہوں نے میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کہا کہ ایف بی آر کے جانبدانہ کردار نے گلگت بلتستان کے تاجروں کیلئے مسائل پیدا کی ہے بلکہ انہوں نے قومی خزانے کو کروڑں کا نقصان پہنچایا ہے ملک کے دیگر صوبوں میں وی بوک کے علاوہ مینول نظام کے تحت بھی کسٹم کلیئرنگ کا م ہوتا ہے اور تاجر اپنی پسند سے کسٹم کی ادائیگی کرتے ہیں مگر گلگت بلتستان کے ساتھ ایف بی آر کا سوتیلی ماہ جیسا کا سلوک شرمنا ک ہے ایف بی آر کا رویہ سی پیک کو نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتا ہے ہم ایف بی آر حکام کی گلگت بلتستان کے تاجروں کو نظر انداز کرنے کی پالیسی کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں جب تک وی بوک کا خاتمہ نہیں کیا جاتا تب تک احتجاج جاری رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں