گلگت(چیف رپورٹر) پاک فوج نے ہمیشہ اس ملک کے خاطر قربانیاں دی ہیں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں یہ بات اینٹی کرپشن اینڈ نارکوٹیکس کمیشن آف پاکستان گلگت بلتستان کے سئنیر نائب صدر ولی ارلرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ اس ملک میں اب دہشت گردی کے لئے کوئی جگہ موجود نہیں ہے پاک فوج نے جس طرح سے دہشت گردوں کو قلع قمع کیا ہے وہ قابل تعریف ہے اور دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں محب وطن عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں چند دہشت گرد عناصر ابھی بھی دشمن ممالک کے رحم و کرم پر مملکت پاکستان میں دہشت پھیلانا چاہتے ہیں مگر ان کو منہ کی کھانی پڑی گی کیونکہ یہاں کے عوام اپنے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
684









