727

پورے ملک میں مردم شماری رپورٹ شاٸع ہوے ہیں جبکہ ڈیڈھ سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود گلگت بلتستان میں مردم شماری رپورٹ شایع نہیں کیا جارہا

گلگت(چیف رپورٹر )گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں رکن اسمبلی کاچو امتیاز کی جانب سے مردم شماری رپورٹ شاٸع کرنے کے حوالے سے پیش کی جانے والی قرارداد منظور۔بدھ کے روز قرارداد پیش کرتے ہوٸے رکن اسمبلی نے کہا کہ پورے ملک میں مردم شماری رپورٹ شاٸع ہوے ہیں جبکہ ڈیڈھ سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود گلگت بلتستان میں مردم شماری رپورٹ شایع نہیں کیا جارہا ہے جس کے بعد ایوان میں مختصر بحث کے بعد قرارداد کو منظور کرلیا۔۔اس حوالے سے کاچو امتیاز حیدر نے کہا کہ ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا مگر ائینی حقوق کی طرح مردم شماری کے اعداد و شمار بھی نہیں دیئے جارہے ہیں.اگر خاموش رہے تو 70 سالوں تک یہ رکارڈ .نہیں ملنے والا ہے لہزا,فوری طور پر اصل مردم شماری کے نتائج دیئے جائے گلگت بلتستان کی ابادی کم کرنے کی سازش کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے کیونکہ وسائل کا استعمال ابادی کے حساب,سے,ہونا ہے.۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں