686

پی وائی او اور پی ایس ایف گلگت بلتستان کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا

گلگت (پ۔ر) پی وائی او اور پی ایس ایف گلگت بلتستان کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا۔بلاول ہاوس کراچی سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بابو استوری کو پی وائی او گلگت بلتستان کا صدر جبکہ امتیاز امید کو جنرل سکریٹری اور بصیر حسن کو پی ایس ایف گلگت بلتستان کا صدر جبکہ احمد نبی کو جنرل سکریٹری بنا دیا گیا ہے۔پی وائی او کے دیگر عہدیداروں میں برکت علی ایڈیشنل جنرل سکریٹری , ارسلان شاہ ڈپٹی جنرل سکریٹری,وقار مایا,تحسین اللہ,اقدار علی,عرفان علی کو نائب صدور,شاہد حسین سکریٹری اطلاعات,مرتضیٰ ڈپٹی سکریٹری اطلاعات اور ولایت خان کوارڈنیشن سکریٹری مقرر کیا گیا ہے اسی طرح پی ایس ایف کے دیگر عہدیداروں میں عامر حسین نائب صدر اور محبوب علی کو سکریٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں