877

پے ڈائمنڈ نامی کمپنی کے خلاف غذر انتظامیہ نے تحقیقات شروع

غذر( نمائندہ خصوصی) پے ڈائمنڈ نامی کمپنی کے خلاف غذر انتظامیہ نے تحقیقات شروع کردی گئی ابتدائی مرحلے میں انتظامیہ نے بذریعہ اشتہار عوام الناس کو مطع کیا ہے کہ کوئی بھی شخص اس کمپنی میں سرمایہ کاری نہ کریں انتظامیہ کی جانب سے گاہکوچ بازار میں اویزاں کی گئی اشتہار میں کہا گیا ہے کہ یہ کمپنی غیر قانونی ، فراڈ اور دھوکہ دہی سے سادہ لوگوں کے پیسے ہتھیانے کا ایک مکروہ دھندہ کررہی ہے بھاری منافع کے لالچ دیکر لوگوں کو اپنے طرف راغب کررہی ہے انتظامیہ نے عوام کو اس کمپنی سے دور رہنے کی تلقین کی ہے اور اس کمپنی کے بارے میں مکمل تحقیقات ہورہی ہیں اور اب تک کی تحقیقات کے مطابق یہ کمپنی غیرقانونی اور جعلی ہے انہوں نے کہا ہے کہ مکمل چھان بین کے بعد زمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی واضح رہے کہ ضلع غذر میں اس سے پہلے بک بورڑ سمت کئی جعلی اداروں نے بھاری منافع کی لالچ میں غذر کے عوام سے کروڑوں روپے لیکر رفو چکر ہوچکے ہیں اور پچھلے ایک سال سے پھر سے غذر میں جعلی اور ڈبل شاہ کی گیم کرنے والی کمپنیاں نمودار ہوچکی ہیں اور ان میں پہلے نمبر پر پے ڈائمنڈ نامی جعلی کمپنی ہے جس میں ابھی تک لوگوں نے چوبیس کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے اس پہلے جو نوسرباز گروپ نے لوگوں کو بھاری منافع کی لالچ میں لوٹا ہے انہوں نے گاہکوچ میں اپنے آفس بھی بنا رکھے تھے لیکن اب کی بار جو کمپنیاں آئی ہیں ان کا نہ تو کوئی آفس ہے اور نہ ہی ان کوئی اور سیٹ اپ کا وجود ہے صرف ویپ سائٹ کے اپراکائونٹ کھلویا جاتا ہے کل کو کسی بھی ٹائم ویپ سائیڈ کو بند کردیا جائے یا ہیک کردیا جائے تو سرمایہ کاروں کی تمام سرمایہ کاری ختم ہوجائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں