گلگت چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ کا تبادلہ خرم اغا نئی چیف سیکریٹری تعینات نوٹیفیکیشن جاری۔ نو منتخب چیف سیکٹری گلگت بلتستان کیپٹن (ر) خرم آغا اس سے قبل HUD & PHE ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں بطور سیکرٹری خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے ہسٹری آف پاکستان میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے آسٹریلیا سے E-Bussiness میں MBA کی ڈگری بھی حاصل کی۔ انہوں نے پنجاب میں ایڈیشنل سیکرٹری اور ہوم ڈیپارٹمنٹ میں بھی خدمات سر انجام دی۔ نئے چیف سیکٹری بطور ڈائریکٹر لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی پنجاب، منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ملتان، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر وہاڑی، سیکرٹری ایمپلیمنٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن ونگ آف S&GA ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور کمشنر ملتان ڈیوژن خدمات انجام دے چکے ہیں۔
799









