ّگلگت (٘پ ر) کنٹریکٹر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ کی کاوشوں کو سراہتے ھوئے امید ظاہر کی ھیکہ وہ آئندہ بھی ٹھیکدار برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے اسی جذبے سے سرشار ھو کر اقدامات اٹھائنگے۔ یہ بات ٹھیکدار ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے ان سے ملاقات کے دوران کہی۔انھوں نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے ٹھیکدار برادری کے لمبے عرصے سے واجب الادا بقیہ جات کے بارے نوٹس لے کر ادائگی کے لئے اقدامات اٹھائے۔ انھوں نے کہا کہ 2015 اور 2016 کے سیلاب میں ھونے والی تباہی کے باعث فوری نوعیت کے کام کے بقیہ جات اور لوگوں کو فوری ریلیف پہنچانے کی غرض سے کئے جانے والے کاموں کی عدم ادائگیاں اور 2016 میں شدید بارشوں کے بعد بحالی کیلئے کئے جانے والے کام کا معاوضہ اور اسی طرح جنرل مرمت اور دیگر کام کے بقیہ جات کیلئے اٹھائے والے اقدامات قابل تحسین ھیں۔ یاد رھے کہ ایک جامع کیس ان ادائگیوں کے سلسلے میں صوبائی کابینہ میں پیش کیا جا چکا ھے اور عرصہ دراز سے عدم ادائگی کے مسلئہ کو حل کیا گیا ھے۔
گلگت (پ ر)چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ آج سیلاب کے باعث اشکومن میں جھیل بن جانے اور دیگر نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پہ نظر دوڑاتے ھوئے اطمینان کا اظہار کیا کہ حکومت کے مختلف اداروں نے بروقت کاروائی کی۔ اس دوران چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ کو بتایا گیا کہ کل 31 گھرانے متاثر ھوئے جن کو ٹینٹ سمیت راشن پہنچا دیا گیا طے جبکہ متاثرہ خاندانوں کو پہلے ھی محفوظ مقامات تک پہنچا دیا گیا ھے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ نے نے ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور محکمہ داخلہ سے اشکومن میں بطسوات نالہ میں گلیشیر پھٹنے کے بعد نا لے میں آنے والے طغیانی کے وجہ سے دریائے ایمت بلاک ھو کے جھیل بنے والے علاقے پہ خصوصی نظر رکھنے کا حکم دیتے ھوئے کہا کہ امدادی سرگرمیوں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ھر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انھوں نے سیکرٹری ھوم جواد اکرم کو متاثرہ علاقے کا فوری طور پہ فضائی جائزہ لینے بھیج دیا۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ نے دونوں اداروں کو ھدایت کی کہ وہ مستعدی کیساتھ کام کریں اور کسی بھی وقت کسی بھی ضروت کے وقت انھیں قدرتی آفت سے نپٹنے کے صلاحیت کا حامل ھونا چاھئے۔ دریں اثناء انھوں نے شاہراہ قراقرم پہ سلائڈنگ اور سیلابی ریلوں کے باعث سڑک کی بندش اور سکردو روڈ پہ پہاڑ سرکنے کے باعث ٹریفک کے بندش والی صورت حال پہ بھی نظر ڈالی اور حکم دیا کہ ان شاہراہوں کو جلد از جلد کھول دیا جائے۔ انھوں نے محکمہ داخلہ کوخصوصی طور پہ حکم دیا کہ روڈ بندش کے باعث سیاحوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ھو۔









