697

کروڑوں روپے کی کرپشن میں وزیراعلیٰ براہ راست ملوث ہیں،کیپٹن(ر) محمد شفیع

گلگت ( نمائندہ خصوصی )قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع نے کہا ہے کہ کروڑوں روپے کی کرپشن میں وزیراعلیٰ براہ راست ملوث ہیں، چھومک پل میں کروڑوں روپے کی کرپشن وزیراعلیٰ کی پارٹنر شپ میں کی گئی، اس وقت کے سیکرٹری ورکس کے کندھے بھی استعمال ہوئے ، کرپشن کا تندور گرم دیکھ کر اس وقت کے سیکرٹری ورکس نے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ہرگسہ نالے میں اپنی بنجر زمین کے گردکروڑوں روپے کا روڈ بنوایا اور اپنی بنجرزمین کو کمرشل بنوادیا، اداروں کو چاہیے کہ اس معاملے پر سوموٹولیں اور غریب عوام کی لوٹی ہوئی رقم واپس عوام کو دلوائیں، انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ چھومک پل کی تعمیر میں کروڑوں روپوں کی کرپشن ہوئی ہے او ر اس کرپشن میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان براہ راست ملوث ہیں ،چھومک پل کے اس میگا کرپشن پر کارروائی کیلئے بہت جلد نیب کے چیئرمین کو باضابطہ لیٹر بھی لکھوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں