758

گزشتہ 6 دنوں سے گلگت بلتستان کے تاجر سوست کے مقام پر احتجاجی دھرنے میں بیٹھے ہوئے ہیں اور حکومت کوٹس سے مس نہیں

گلگت(پ-ر) گلگت قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع نے کہا ہے کہ گزشتہ 6 دنوں سے گلگت بلتستان کے تاجر سوست کے مقام پر احتجاجی دھرنے میں بیٹھے ہوئے ہیں اور حکومت ٹس سے مس نہیں. حکومت سنجیدگی کے ساتھ تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کرے بصورت دیگر مجبورا احتجاج کا دائرہ کار کو پورے گلگت بلتستان میں پهیلائنگے.چیف کلیکٹریٹ کسٹم کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو دوگروں کی طرح گلگت بلتستان سے چیف کلیکٹر کسٹم کو باہر نکال دینگے. حکومت سوست ڈرائی پورٹ سے فورا وی بوک کے نظام کو ختم کر کے سابقہ طرز کسٹم کو بحال کرے. گلگت بلتستان میں انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا. سوست ڈرائی پورٹ کو ٹیکس فری قرار دیا جائے. انہوں نے مزید کہا ہے کہ ابھی تاجروں کا احتجاج پرامن ہے. تاجروں کے مسائل حل کرنے میں تاخیری حربے اپنائے گئے تو احتجاج میں شدت لائنگے جس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں