688

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی نے 63ارب58کروڈ66لاکھ 55ہزار کا بجٹ مالی سال 2018.19کی متفقہ منظوری دیدی

گلگت(سپیشل رپورٹر) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی نے 63ارب58کروڈ66لاکھ 55ہزار کا بجٹ مالی سال 2018.19کی متفقہ منظوری دیدی۔اتوارکے روز گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے جاری اجلا س کے موقع بجٹ کی متفقہ منظوری دی گئی اس موقع پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے مالی سال کے بجٹ کو بہترین اور تاریخ ساز قراردیدیا بجٹ اجلاس کے دوران بحث میں حصہ لیتے ہوئے ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان،صوبائی وزیرتعمیرات ڈاکٹر اقبال،وزیر پلاننگ اقبال حسن وزیربلدیا فرمان علی،رکن اسمبلی غلام حسین،وزیرتعلیم ابراہیم ثنائی،اور رکن اسمبلی عمران ندیم،کیپٹن سکندر علی نے بجٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ کا سب سے بڑابجٹ ایوان میں پیش ہوا جس پر حکومت مبارک باد کے مستحق اس موقع پر حکومتی اراکین نے کہا کہ بجٹ کی تعریف خود اپوزیشن والے کرتے ہیں بجٹ میں تمام شعبوں پر توجہ دی گئی ہے جس پر سپیکر فدا ناشاد نے اپنے ریمارکس میں کہا موجودہ حکومت نے بہترین کام کئے ہیں جو کام سترسالوں سے نہیں ہوئے تھے وہ موجودہ حکومت نے دوسالوں میں کردئے ہیں مذید بہتری لانے کے لئے سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے اس دوران مالی سال 2018.19کی متفقہ منظوری دیکر حکومت کو مبارک باد پیش کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں