694

گلگت بلتستان میں گاڑیوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا حکم

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ، نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی کارکردگی کو جانچنے کے لئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور زکوة و عشر کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور زکوة و عشر نے چیف سیکرٹری کو ادارے کی کارکردگی کے بابت آگاہ کیا ۔ چیف سیکرٹری نے ادارے کو مفاد عامہ میں اقدامات اٹھاتے ہوئے کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس جاری کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے ساتھ ساتھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کو گلگت بلتستان کی تمام تر گاڑیوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اس بابت چیف سیکرٹری کی خصوصی کاوش کی بدولت حکومت پنجاب، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کو بغیر کسی معاوضے کے جدید سافٹ ویئر سسٹم مہیا کرے گا۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے خیبر پختون خواہ اور پنجاب کے چیف سیکرٹری صاحبان سے روٹ پرمٹ اور گلگت بلتستان کی ٹرانسپورٹ سے جڑے مسائل کے حل کی بابت تبادلہ خیال کیا۔ نیز ادارے کو کرائے کی گاڑیوں کے سلسلے میں پالسی سازی کی ہدایت کی تاکہ سیاحوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ مزید برآں سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ادارے کی افرادی قوت کی کمی پوری کرنے کے لیے پی سی 4 جمع کروانے کی ہدایت کی ۔ زکوا ة عشر کے منتظم اعلی کو زکواة کی منصفانہ تقسیم کی لیے ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا حکم جاری کی۔ اس کے ساتھ ساتھ رجسٹرار کواپریٹویز کو مفاد عامہ میں استداد کار بڑھانے کی ہدایت کی۔گھنٹہ بھر ِخوشگوار ماحول میں جاری اس ملاقات کے دوران کئی امور پہ گفت و شنید کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں