گلگت(سپیشل رپورٹر) وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے مشرکہ اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنے گوناگوں مصروفیات سے وقت نکال گلگت تشریف لائے ہیں انہوں نے کہا کہ لالک جان شہید سٹیڈیم میں ہمارے قائد میاں محمد نوازشریف نے جو اعلانات کئے تھے وہ سارے پورے ہوئے ہیں جوکہ میاں محمد نواز شریف کا وژن تھا موجودہ وزیر اعظم نے پورا کردیا ہے اور اللہ کالاکھ لاکھ شکر ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے سارے وعدے پورے کئے ہیں اور آج آڈر 2018کی شکل میں منظوری دی گئی ہے جوکہ عوام کا درینہ مطالبہ تھا انہوں اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ مسلم لیگ ن کی حکومتی اقدامات سے خائف ہیں انہیں مخالفت برائے مخالفت کی وجہ سے احتجاج کر رہے ہیں گلگت بلتستان کے 15سے 20لاکھ عوام منتخب حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں اور آڈر 2018کو بخوشی قبول کیا ہے یہ سڑکوں پر 500سے 600لوگ گلگت بلتستان کے عوام کی نمائندگی نہیں کر سکتے اور نہ انہیں عوامی نمائندگی کا دعوایٰ کا حق ہے انہوں نے اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کو بے سود قرار دیا اور کہاکہ کشمیر افیئر سے گلگت بلتستان اسمبلی اختیارات کی منتقلی سے شدید خوف میں مبتلا ہیں کہ انہیں بنکوں کے ہڑپ کئے جانے والے کروڑوں روپے واپس کر نا ہے اور اس خوف میں بھی مبتلا ہے کہیں انہیں اسمبلی رکنیت سے معطل نہ کیا جائے،وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ہم آڈر 2018کو امید کا کرن قرار دیتے ہیں اور آج کا دن گلگت بلتستان کیلئے تاریخی دن ہے کہ تمام اختیارات اسمبلی کو منتقل ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وفاقی وزیر برجیس طاہر کی کوششوں سے گلگت کا سالانہ ترقیاتی بجٹ اڑھائی ارب سے 25ارب روپے تک پہنچا ہے اور گلگت بلتستان کو آئندہ پانچ سال تک ٹیکس فری زون قرار دیا ہے جس کی ہم وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنکی کوششوں سے ہمیں تمام اختیارات ملے ہیں۔
767









