گلگت(پ,ر) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ونگ گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری جنرل کلثوم مہدی نے رکنیت سازی مہم کے حوالے سے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں خواتین کی رکنیت سازی مہم زور و شور سے جاری ہے اور خواتین جو در جوک رکنیت سازی مہم میں حصہ لے رہی ہیں انشا اللہ ہم اس مرحلے کو فوکل پرسن رکنیت سازی مہم سعدیہ دانش کی قیادت میں ایک اچھے اور بہتر انداز میں اختتام کرینگے اور ہماری کوشش ہے کہ گلگت بلتستان میں مردوں کے مقابلے میں خواتین بھی ذیادہ سے ذیادہ پیپلز پارٹی کی رکن بن جائے اور یہ پارٹی شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی پارٹی ہونے کا عملی ثبوت دیں انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں سرکاری وسائل کو مال غنیمت کی طرح لوٹ رہے ہیں اور ہر جگہ سے کرپشن , کرہشن اور کرپشن کی آوازیں آہ رہی ہیں چاروں طرف جنگل میں منگل چھایا ہوا ہے مگر انتی بڑی کرپشن اور لوٹ مار ہونے کے باجود تحقیقاتی اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈوکیٹ کی قیادت میں گلگت بلتستان کی غریب عوام کی حقیقنی معنوں میں ترجمانی کر رہی ہے اور گلگت بلتستان کی عوام کے حقوق کی اصل ضامن پیپلز پارٹی ہے کیونکہ اس کی بہترین مثالیں عوام کے سامنے ہے پیپلز پارٹی نے اس خطے کو آئینی تحفظ دینے کے حوالے سے 2009میں ایک سیٹ اپ انتظامی صوبے کے نام سے دیں دیا بد قسمتی سے ن لیگ اس سیٹ اپ کو بھی ختم کر کے گلگت بلتستان میں ایف سی آر کا نظام بحال کرنا چاہتے ہیں مگر یہ صوبائی حکومت کی بھول ہے جو سازش کے تحت گلگت بلتستان کو غلامی کی طرف دھکیلنے کی سازش کریں اور یہاں کی عوام خاموش رہے ن لیگ کشمیری قیادت کے اشاروں پر چل رہی ہے وجہ سے صوبائی حکومت کوئی اچھا سیٹ لانے میں مکمل.طور پر ناکام ہوئی ہے جس کا عملی ثبوت گلگت بلتستان میں آئے روز دھرنے جاری ہیں
824









