790

گلگت جوتل جگوٹ کالونی میں سیلاب نے جگوٹ کالونی کا نقشہ بدل دیا. 40 گھروں میں سیلاب کا پانی داخل کئی مویشی خانے تباہ، پینے کے صاف پانی کی سکیم کا پائپ بھی تباہ ہوگیا

گلگت جوتل جگوٹ کالونی میں سیلاب نے جگوٹ کالونی کا نقشہ بدل دیا. 40 گھروں میں سیلاب کا پانی داخل کئی مویشی خانے تباہ، پینے کے صاف پانی کی سکیم کا پائپ بھی تباہ ہوگیا. دوران سیلاب قیامت کے مناظر دیکھنے کو ملے. سیلاب سے بچنے کے لئیے خواتین اپنے بچوں کو لے کر بھاگتے رہے. چهوٹی سی آبادی پر 6 مختلف جگہوں سے سیلاب آیا مکئ کی کهڑی فصلوں کے کهیتوں کو تہس نہس کر دیا. گهروں میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے کئی لوگ کهلے آسمان تلے رہ گئے. شاہراہ قراقرم رات کے 8 بجے تک بلاک رہا. سیاح بری طرح متاثر ہوگئے. تحصیل انتظامیہ حسب روایت اختیارات اور فنڈز کے نہ ہونے کا رونا روتے رہے. ڈزاسٹر منیجمنٹ کا کوئی عملہ رات گئے تک جگوٹ کالونی نہیں پہنچ سکے. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دن دس بجے موسلا دھار بارش ہوئی اور جگوٹ کالونی پہاڑ پر بجلی گری جس باعث 6 مقامت سے دیکھتے ہی دیکھتے سیلاب آیا اور جگوٹ کالونی کا نقشہ ہی بدل ڈالا. جگوٹ کالونی کے لوگوں نے گهروں سے باگ کر اپنی جانیں بچائی.کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مگر ایک موشی خانے میں ایک بکری سمیت 30 مرگیاں ہلاک ہو گئیں. سیلاب کے نقصانات اور ایمرجنسی کے وقت گلگت بلتستان ڈزاسٹر منیجمنٹ کا وجود تک نظر نہیں آیا. سیلاب نے جوتل بالا اور جوتل پائن کے دونوں واٹرچینلوں کو بهی پهر سے تباہ کردیا. جوتل بالا جوتل پائن اور جگوٹ کالونی پینے کے صاف پانی سے بھی محروم ہو گئے.

گلگت(پ-ر) گلگت جوتل جگوٹ کالونی میں سیلاب کی اطلاع ملتے ہی قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع جگوٹ کالونی جوتل پہنچ گئے اور عوام سے خیریت دریافت کی. جگوٹ کالونی کی تباہ شدہ لنک روڑ اور واٹر چینل کو فوری بحال کرنے کے لیے اپنے جیب سے 40 روپے دینے کا اعلان کیا. مشکل کی اس گهڑی میں اپنے نمائندے کو اپنے پاس دیکھ علاقے کے عوام نے خوشی کا اظہار کیا. قائد حزب اختلاف نے جگوٹ کالونی کی تباہ کاریوں کی فورا بحالی کے ڈی سی گلگت، ڈزاسٹر منیجمنٹ کے ذمہ داران اور محکمہ واسا کے ایکسین سے رابطے کیے اور تباہ شدہ واٹر چینل اور پینے کے صاف پانی کو فورا بحال کرنے کے لیے گزاشات کیے. واضح رہے گزشتہ روز صبع 10 بجے موسلا دھار بارش ہوئی جس سے جوتل جگوٹ کالونی میں سیلاب آیا اور سیلاب نے تباہی مچا دی. سیلاب آنے کی اطلاع ملتے ہی قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع تقریبا ایک گهنٹہ پیدل چل کر جگوٹ کالونی پہنچ گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں