گلگت(خصوصی رپورٹر) گلگت شہر کے تمام تھانوں میں سائلین کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی ہتک آمیز سلوک پر آئی جی پولیس کو شکایات کے انبار لگادئے گئے ہیں مقامی تھانوں میں تعینات پولیس افیسران اور اہلکار سائلین کے شکایات سننے کے بجائے فیس بک کے استعمال میں مصروف عمل دیکھائی دیتے ہیں پولیس اہلکاردوران ڈیوٹی سوشل میڈیا پر سیاسی جماعتوں کی مہم چلانے سمیت دیگر سرگرمیوں میں مصروف جبکہ سائلین مقامی تھانوں میں تعینات پولیس افیسران اور پولیس اہلکاروں کے رویے سے تنگ آکر آئی جی پولیس کو شکایات کے انبار لگادئے ہیں مختلف سرکاری پروگراموں میں آئی جی پولیس سے فوری طور پر مقامی تھانوں میں تعینات پولیس اہلکاروں اور افیسران کی اخلاقی تربیت سمیت ان کو دران ڈیوٹی موبائی کے استعمال پر پابندی کے مطالبے کررہے ہیں قابل ذکر ہے کہ سائلین کے ساتھ ہتھک آمیز سلوک اور سوشل میڈیا میں سب سے زیادہ سرگرم جوٹیال تھانہ کے عملے کو قراردیا گیا ہے۔
678









