717

گلیشئرز کو لاحق خطرات اور ماحول کے تحفظ کیلئے قوانین بنائے جائیں گے اور ان قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا

۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلیشئرز کو لاحق خطرات اور ماحول کے تحفظ کیلئے قوانین بنائے جائیں گے اور ان قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کو گلاف پروجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان میں گلاف پروجیکٹ کی اہمیت اور افادیت زیادہ ہے۔ گلگت میں UNDPکے دفتر کا قیام عمل میں لایا جائے۔ گلاف پروجیکٹ کی کامیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ حکومت اور ڈونرز کے تعاون سے شروع کئے جانے والے منصوبوں کی کامیابی کیلئے پولیٹیکل آرنر شپ کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ منصوبے کامیاب انداز میں مکمل ہوسکے اور ثمرات عوام تک پہنچیں۔ گلاف پروجیکٹ کے افادیت کے حوالے سے گلگت بلتستان میں آگاہی لازمی ہے اور گلاف پروجیکٹ کا تمام لیٹریچر اردو میں مرتب کیا جائے تاکہ عام آدمی کو اس کی اہمیت کے حوالے سے معلومات ہوں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ گلگت بلتستان کے زمینوں کو دریاؤں سے کٹاؤ کا سنگین مسئلہ درپیش ہے جس کی روک تھام کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے۔ UNDPبھی اس اہم مسئلہ حل کرنے کیلئے حکومت گلگت بلتستان کے ساتھ اپنا ہر ممکن تعاون یقینی بنائے۔ ضروری مقامات پردریاؤں کی کیسکٹنگ سے زمینوں کے کٹاؤ کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوسکتا ہے جس کیلئے حکومت نے سروے کرایا ہے۔ ان خیالات کااظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے UNDPکے کنٹری ڈائریکٹر سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ گلاف پروجیکٹ کے اہمیت اور افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس منصوبے کی کامیابی کیلئے گلگت بلتستان کے مقامی افراد کو ترجیح دی جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ قدرتی آفات کے حوالے سے درپیش خطرات سے بچاؤ کیلئے ریسرچ سنٹر کے قیام کیلئے UNDPتکنیکی تعاون کرے۔ حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کام کرنے والے نجی اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ UNDPکے کنٹری ڈائریکٹر نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے تعمیر و ترقی کے ویژن کو سراہتے ہوئے کہاکہ UNDPگلاف پروجیکٹ سمیت گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کیلئے اپنا ہر ممکن تعاون یقینی بنائے گا۔

3۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کو ہدایت کی ہے کہ ماہ رمضان میں یوٹیلٹی سٹورز میں معیاری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنائی جائے رمضان پیکیج کے تحت دیئے جانے والے تمام رعایتی اشیاء کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ روزہ داروں کو رعایتی اشیاء کی خریداری میں مسائل کا سامنا نہ ہو۔ ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ2دنوں میں گلگت بلتستان کے تمام یوٹیلٹی سٹورز میں رمضان پیکیج کے تحت دیئے جانے والے تمام اشیاء خوردنوش کی دستیابی یقینی بنایا جائے گا اور یوٹیلٹی سٹورز کو مقررہ اوقات میں کھلا رکھنے کا پابند کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں