695

ہفتے کی چھٹی ختم کرناآرڈر2018سے متصادم ہے،کیپٹن(ر)شفیع

گلگت(نمائندہ خصوصی)اپوزیشن لیڈر کیپٹن(ر) محمد شفیع خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا ہفتے کی چھٹی ختم کرنا آرڈر 2018کے ساتھ متصادم ہے اور 2018 کے آرڈر کے تحت صوبے نے وفاق سے مشاورت کے بعد ہی کام کرنا تھالیکن صوبائی حکومت کی جانب سے ہفتے کی چھٹی ختم کرنا وفاق سے تصادم ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں انہوںنے کے پی این سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کے چھٹی کے بدولت عوام بجٹ پر بوجھ پڑسکتا ہے اوریہ یکطرفہ فیصلہ ہے جس کو ہم مسترد کرتے ہیں انہوںنے کہا کہ اس فیصلے کے خلاف ہم آواز اٹھائینگے اور وفاقی سطح پر صوبائی حکومت کے اس فیصلے کیخلاف آوازاٹھائے جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں