723

ہماری منرل مکمل ائینی صوبہ ہے اور اس کے لئے اسمبلی کی قراردادیں موجود ہیں مگر یہ آرڈر 2009سے کافی بہتر ہے

گلگت(چیف رپورٹر) آرڈر آرڈر ہوتا ہے جو مالک اپنے ماتحت پر لاگو کرتا ہے 2009میں جو کچھ ملا وہ بھی آرڈر تھا آج جو ملا ہے وہ بھی آرڈر ہے یہ بات سپیکر فدا محمد ناشاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ ہماری منرل مکمل ائینی صوبہ ہے اور اس کے لئے اسمبلی کی قراردادیں موجود ہیں مگر یہ آرڈر 2009سے کافی بہتر ہے اور عوام سے پوچھ کر دیا گیا ہے۔اس میں کچھ خامیاں ہیں جن کو دور کرنے کے لئے اس آرڈر میں ترمیم کے لئے اختیارات گلگت بلتستان کو دینے پر وزیر اعلی وزیر اعظم سے بات کرینگے تاکہ کچھ جو خامیاں ہیں وہ دور ہو سکے۔اور اسمبلی کی دوتیہائی اکثریت اس میں ترمیم کرسکے۔اس حوالے سے وزیر اعلی وفاق سے بات کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ اس پیکیج کے بعد ہم دوسرے صوبوں کے برابر آگئے ہیں اور ہم ایک قدم اور اگے بڑھ گئے ہیں۔کوئی بھی آرڈر کوئی صحیفہ نہیں ہو سکتا اس میں خامیاں ہوسکتی ہیں اور ان کو دور کیا جاسکتا ہے۔جب پی پی پی نے 2009میں پیکیج دیا تو وہ بھی خامیوں سے بھرا ہوا تھا اور عوام سے پوچھے بغیر دیا گیا تھا لیکن ہم نے تو جو پیکیج دیا ہے وہ عوام سے پوچھ کر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں