استور(چیف رپورٹر) استورمیرملک کے غیریب اور مستحقین اب تک زکواۃسے محروم ہیں۔ جب کہ دیگر علاقوں میں پہلی قسط ادا ہونے کے بعد اب دوسری قسط لینے کی تیاری ہورہی ہے۔تفصیلات کے مطابق استور کے دور افتادہ علاقہ میرملک کے غیریب عوام اب بھی زاکواۃ وصولی کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبو ر ہیں۔میرملک میں سابقہ لوکل زکواۃچیئرمین نے زکواۃفنڈ میں ایساکیا نشہ پایا ہے کہ دوسرا چیئرمین منتخب نہیں کروا پا رہے۔ انھوں نے سکریٹری زکواۃ کو درخواست دی ہیکہ میرے بغیر کوئی ایسا قابل ہی نہیں جو عوام کی خدمت کر سکیں ورنہ میرملک کے غیریب اور مستحقین تاحال اپنے حق سے محروم کیو ں ہے جبکہ سکریٹری زکواۃ، ایڈمسٹر یٹر زکواۃ اور ضلع زکواہ چیئرمین زکوا ۃ استور خاموش تماشائی کاکردار ادا کررہے ہیں میرملک کے عمائدین محمد صغیر، عبدالروف،عبدالقدوس، سابقہ چیئرمین امان اللہ، بشیراللہ و دیگر کا مزید کہنا تھا کہ عوام علاقہ میرملک کے مستحقین کو حکومت فوری طور پر زکواۃ فنڈ فراہم کریں تاکہ ماہ مبارکہ میں بھی غیر یب مستحقین اپنا روزہ ٹھیک طرح سے کر سکے۔۔
726









