گلگت (سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ حسین احمد رضا چوہدری نے رمضان بازار میں اشیاء خوردہ نوش کی رعائتی نرخوں پر خرید وفروخت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے مقامی تاجروں اور سول سوسائیٹی کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلشن شپ قرار دیا،رمضان المبارک کے مہینے میں حقیقی معنوں میں دکانداروں نے رضاکارانہ طور پر اشیاء خوردہ نوش کی قیمتوں میں مناسب کمی کرکے روزہ داروں کے دل جیت لئے ہیں اس کا اجراللہ خود دے گا مگر رمضان المبارک کے بعد ضلعی انتظامیہ بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز تحصیلدار حسین شاہ،سیکٹر مجسٹریٹ چراغ الدین اور فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کے ہمراہ رمضان سستا بازار کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے دورے کے موقع پر روزہ داروں نے رمضان المبارک میں روزہ داروں کیلئے سستا بازار کے انعقاد کرنے پر ضلعی انتظامیہ بالخصوص اسسٹنٹ کمشنر کو خراج تحسین پیش کیا اور چیف سیکریٹری سے مطالبہ کیا کہ عوام دوست آفیسران کو خصوصی اسناد سے نوازا جائے تاکہ دیگر آفیسران کے قابل تقلید بن سکے،واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر گلگت کی کوششوں سے مقامی تاجروں نے رضاکارانہ طور پر اشیاء خوردہ نوش جس میں چینی، چاول،ڈالڈا،چائے پتی،دالیں،سبزیاں،پھل،تربوزے،خورمہ وغیرہ مناسب اور مارکیٹ کی نسبت کم ریٹ پر دستیاب ہے جو کہ روزانہ روزہ داروں کی بڑی تعداد خریداری کرتے ہیں
696









