853

اسوہ پبلک سکول گنش کے نتائج کا اعلان ، مجموعی نتيجہ 92 فيصد

ہنزہ ،(چیف رپورٹر) اسوہ پبلک سکول گنش کے نتائج کا اعلان ، مجموعی نتيجہ 92 فيصد ۔
قابل اساتزہ کی محنت کی بدولت سکول ميں معيار تعليم بہتر ہوا ، والدين کا موقف ۔ اسوہ پبلک سکول گنش ميں سالانہ نتائج کا اعلان ، مجموعی رزلٹ 92 فيصد رہا ۔ اسوہ پبلک سکول گنش ميں ECD سے Pre 9th تک کے سالانہ نتائج کا اعلان کرديا ۔ سرديوں کے چھٹيوں سے پہلے رزلٹ کا اعلان خوش آئند ہے ۔ والدين کے مطابق اسوہ ايجوکيشن سسٹم ميں قابل ٹيچرز کی محنت کی بدولت سکول کا معیار مزيد بہتر ہوا ہے انہوں نے مزيد کہا کہ سکول اور کالج ميں تعليمی معيار برقرار رکھنے کيلئے محنت جاری رکھنی ہوگی ۔ سکول انتظاميہ نے تعليمی معيار کو مزيد بہتر بنانے کے لئے ونٹر کوچنگ کا انعقاد کيا گيا ہے تاکہ اسٹوڈنٹس کی تعليمی قابليت مزيد نکھار سکيں ۔ انہوں نے والدين ے گزارش کی ہے کہ اپنے بچوں کو ونٹر کلاسوں ميں حاضری کو يقينی بنائيں ۔ سکول انتظاميہ نے ميڈيا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سال 2018 سے ہی کالج کے کلاسوں کا آغاز کرديا ہے جو کہ عوام کے لئے خوشخبری ہے گھر کی دہلیز پر کالج کے انعقاد سے بہت سے ايسے اسٹوڈنٹس کو فائدہ ہوگا جو مالی مشکلات کے باعث ديگر شہروں کا رخ کرنے سے قاصر ہے ۔ عوامی حلقوں نے اسوہ پبلک سکول کو اپ گريڈ کرکے کالج کے انعقاد پر سکول انتظاميہ اور اسوہ ايجوکيشن سسٹم کے ٹيچرز کا خصوصی شکريہ ادا کيا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں