گلگت (چیف رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے انتہاء پسندی و دہشت گردی پر لیکچردیتے ہوئے کہاکہ تعلیم کے ذریعے انتہا پسندی و دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے۔تعلیم حاصل کئے بغیر ان سے چھٹکارہ نا ممکن ہے۔ملک عزیز میں دہشت گردی کے واقعات پیش آنے کی وجہ بھی تعلیم کی کمی ہے۔گزشتہ کئی سالوں سے ملک عزیز میں آہستہ آہستہ دہشت گردی و انتہاپسندی کی لعنت میں کمی واقع ہورہی ہے۔قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ”پاکستان میں انتہا پسندی و دہشت گردی ”کے عنوان پرایک لیکچر سیشن کا اہتمام کیا گیا۔لیکچرسیشن کا اہتمام KIUشعبہ بہوئیرل سائنسز نے کیا تھا۔لیکچرسیشن میں آئی جی پی ثناء اللہ عباسی مہمان خصوصی تھے۔ سیشن میں ہیڈآف ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر صادق حسین،فیکلٹی ممبران سمیت طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جس کی بنیادی وجہ تعلیم کی طرف راغب ہونا ہے۔ ملک میں تعلیم کاگراف بتدریج بڑھ رہاہے۔ بین الاقوامی سطح پر ملک عزیز کا تعلیم کے حوالے سے گراف بہتر ہواہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت گلگت بلتستان میں تعلیمی گراف سب سے بہتر ہے۔جس کی وجہ سے یہ خطہ دیگر علاقوں کی نسبت پرامن خطہ ہے۔مگر چند مہینے قبل مٹھی بھر دہشت گردوں نے تعلیمی اداروں کو نزرآتش کرکے تعلیم کی روشنی بجھانے کی کوشش کی تھی۔ گلگت بلتستان کے غیور عوام نے دہشت گردوں وسازشی عناصر کی سازشوں کو ناکام بنایا۔انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان پویس علم کی شمع کو روشن کرنے کے لیے ہرقسم کی قربانی دینے کو تیار ہے۔طلباء بغیر کسی خوف کے تعلیم حاصل کرے۔تعلیم کے حصول ہی دہشت گردی اور سازشی عناصر کی کمر توڑسکتی ہے۔لہذا نوجوان زیادہ سے زیادہ تعلیم کے حصول پر توجہ مرکوز کرے۔انہوں نے کہاکہ معاشرتی برائیوں کے سدباب کے لیے اساتذہ پر سب سے زیادہ زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی بہترین تربیت کرے۔الحمداللہ ہمارے اساتذہ بہتر انداز میں تعلیم و تربیت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔جس کے نتائج ہم سب کے سامنے ہے۔اساتذہ کی بہتررہنمائی کی وجہ سے دہشت گرد اپنے مقاصد میں ناکام ہورہے ہیں۔سیشن سے ڈاکٹر صادق حسین نے بھی خطاب کیا۔
657









