676

انسدادمنشیات فورس میں دس ہزار نئی بھریتوں کے لئے سمری وزیراعظم کو ارسال کردی ہے

گلگت(خصوصی رپورٹر) ڈائریکٹرجنرل انسداد منشیات فورس پاکستان میجر جنرل مسرت نذیرملک نے اذان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انسدادمنشیات فورس میں دس ہزار نئی بھریتوں کے لئے سمری وزیراعظم کو ارسال کردی ہے اور ااگلے دوروز میں وزیراعظم سے ملاقات کرکے سمری کی منظوری پر بات چیت کی جائیگی انہوں نے کہا کہ پاک چائینہ سرحد پر بارڈر لیزان آفس کے قیام سے سرحد کے زریعے عالمی سطح پر منشیات کی سمگلنگ کو روکنے میں مدد ملے گی،اس سے قبل انسداد منشیات فورس نے پاکستان بھر میں منشیات کے خلاف کریک ڈاون کرکے چارسو ٹن منشیات گزشتہ سال تلف کیا جبکہ اسی سال اب تک 178ٹن منشیات کو تلف کیا گیا ہے انسداد منشیات فورس منشیات کی روک تھا م کے لئے بھروپوراقدامات کررہی ہے انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ گلگت بلتستان میں مجموعی سطح پر منشیات کی خریدوفرخت نہایت کم ہے گلگت بلتستان کے عوام ہرطرح سے کلین ہیں یہاں پر منشیات کی روک تھام کے لئے علاقے کے لوگ خود بھی کردارادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انسداد منشیات فورس کی کمی کا مجھے احساس ہے جس کے پیش نظر ہم نے دس ہزار نئے ملازمین کی بھرتیوں کے لئے سمری وزیراعظم کو بھجوادی ہے جہاں منظوری ملنے کے بعد نئی بھرتیاں عمل میں لائی جائیں گی ان بھرتیوں میں گلگت لتستان کو خصوسٰ ترجیح دی جائیگی،ڈی جی اے این ایف نے کہا کہ پاک چائینہ خنجراب بارڈر پر انسداد منشیات فورس کے نئے قائم ہونے والے بارڈر لیزان آفس سے چین اور پاکستان دونوں ممالک مل کر منشیات کی روک تھام کے لئے باہمی معلومات کے تبادلے کی بنیاد پر کام کریں گے اس سے نہ صرف پاکستان منشیات کی روک تھام میں مدد گار ثابت ہوگا بلکہ عالمی سطح پر بھی منشیات کی روک تھا م میں معاون ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں