740

انٹرنیٹ سہولیات ابتر ہوتی جارہی ہے پورے ملک میں تھری جی فور جی سروس کٸ سالوں سے جاری ہے لیکن گلگت بلتستان میں ایس سی او کی اجارگردی برقرار ہے

گلگت( وجاہت علی) گلگت بلتستان میں ٹیلی موصلات کے حوالے سے ڈیپٹی سپیکر جعفراللہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ سہولیات ابتر ہوتی جارہی ہے پورے ملک میں تھری جی فور جی سروس کٸ سالوں سے جاری ہے لیکن گلگت بلتستان میں ایس سی او کی اجارگردی برقرار ہے جو گلگت بلتستان اسمبلی کے قرارداد کو بھی خاطر میں نہیں لاتے وہ صرف گلگت بلتستان کے دیواروں پر ایس سی او کی چاکینگ نظر آرہا ہے عملی طور پر کچھ بھی کارکردگی نہیں ہے تھری جی فور جی سروس ایک ڈھونگ ہے ایس سی او کے سارے کارڈ ایکسپاٸر ہے اس دوران صوباٸی وزیر تعمرات ڈاکٹر اقبال نے کہا کہ 1994 سے چیخ رہا ہوں ایس سی او گلگت بلتستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے بارڈر ایریا کا نام دے کر گلگت بلتستان کے عوام کو بے وقوف بنایا جارہا ہے کیا پنجاب سندھ میں بارڈر ایریا نہیں ہے گلگت بلتستان میں ٹیلی مواصلات کا نظام ایس سی او سے اٹھا کر پی ٹی سی ایل کو دیا جاے اور دیگر کمپنیوں کو دیا جاے اس دوران سپیکر فدا ناشاد نے کہا کہ نے کہا ایس سی او کے زمہ داروں سے بات کرکے اس مسلے کو حل کرے ورنہ ایس سی او کے خلاف قررداد بھی آسکتی ہے۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں