گلگت(چیف رپورٹر) ایگزیکیٹیو مجسٹریٹ اصغر خان نے ایل پی جی کے کھلے عام فروخت اور کھلا پیٹرول بیچنے پر 8 افراد کو جیل بھیج دیا۔ڈپٹی کمشنر گلگت کے احکامات کے روشنی میں مجسٹریٹ نے کاروائی کرتے ہوئے خلاف قانون ایل پی جی سلنڈر بھرائی کرنے اور کھلے عام پیٹرول فروخت کرنے پر 8 تاجروں کو دفعہ 385اور386کے تحت گواہوں کے بیانات سننے کے بعد ملزموں خلاف قانون کام کرنے پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے تاجروں کو جرمانے سنا کر جیل بھیج دیا انھوں نے کہا کہ قانون کی خلاف روزی کسی کو بھی نہیں کرنے دینگے ایل پی جی سنٹرز اور کھلے عام پیٹرول فروخت کرنا خلاف قانون ہے اور شہریوں کے جان کو خطرہ ہے لہذا اس کاروبار کو شہر کے اندر نہیں کیا جا سکتا اگر کسی نے بھی ان احکامات کی خلاف ورزی کی تو ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
700









