845

ایم ڈی نیٹکو تعینات نہ ہونے سے نیٹکو کاپٹہ بٹیھ گیا ف

گلگت(چیف رپورٹر) ایم ڈی نیٹکو تعینات نہ ہونے سے نیٹکو کاپٹہ بٹیھ گیا فوری طور پر مسائل حل کئے جائے ورنہ دھرنا دینے پر مجبور ہونگے نیٹکو ملازمین نے میڈیا کو بتایا کہ ایم ڈی کی یقین دہانی کے باوجود نیٹکو ملازمین تاحال تنخواہوں اور ویدر الاونس سے محروم۔بچوں کی فیسوں کی عدم ادائیگی سے نیٹکو کے ملاذمین کے بچے اسکولوں سے باہر کئے جا رہے ہیں۔چھوٹے ملاذمین کے ہر گھر میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے۔اور ملاذمین خود کشی جیسے سنگین اقدامات کرنے جا رہے ہیں۔منیجنگ ڈائریکٹر جناب بلال میمن صاحب کو نیٹکو کا ایڈیشنل چارج دیا ہوا ہے۔مگر ان کے پاس دیگر ذمہ داریاں ہونے کی وجہ سے نیٹکو کو مکمل ٹائم نہیں دے پارہے ہیں۔جنرل منیجر فنانس بھی اس ناذک حالت میں سیٹ پر موجود نہیں۔ڈی ایم ڈی بھی دیگر ذمہ داریوں کی وجہ سے ادارے کو مکمل وقت نہیں دے پارہا۔اور آئے روذ ملاذمین کی حالت ابتر ہوتی جا رہی ہے۔ملاذمین کی حقوق کی پامالی سے ہمارا یہ ادارہ بدنام ہو رہا ہے۔ایم ڈی صاحب نے کہا تھا کہ ادارہ منافع کمانے لگا ہے۔اب اگر ادارہ منافع میں ہے تو ملاذمین کی تنخواہیں اور دیگر حقوق دئے جائیں۔
آفیسران بالا سے کئی بار اپ گریڈیشن۔پروموشن۔کرپشن کا خاتمہ۔ٹائم پر سیلری کی ادائیگی اور ملاذمین کے دیگر جائز حقوق پر بات کرنے کے باوجود حکام آعلی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ایک مستقل اور تجربہ کار ایم ڈی کو لانے میں ایک سال کا عرصہ گزر گیا۔مگر تاحال نیٹکو کو ایڈیشنل چارج دے کر چلایا جا رہا ہے۔جس سے ادارے میں بحران کی کیفیت طاری ہے۔ایمپلائی ایسوسی ایشن اور یونین کے تمام عہدہداران نے فیصلہ کیا ہے کہ اب اگر چند دنوں میں مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے تو اگلا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ ملاذمین کی نمائندگی کرتے ہوئے تمام یونین اور ایسوسی ایشن کے عہدداران جناب گورنر گلگت بلتستان ، جناب وذیر آعلی گلگت بلتستان ،جناب چیف سکریٹری گلگت بلتستان۔اور جناب فورس کمانڈر گلگت بلتستان سے اپیل کرتے ہیں کہ ادارے میں ہونے والی بداعنوانیوں کا فی الفور خاتمہ کرکے ملاذمین کی حقوق کی پامالی کو روکیں۔ اور ایک ایسے منیجنگ ڈائریکٹر کو تعینات کیا جائے جس کے پاس ادارے اور ٹرانسپورٹ کو چلانے کا مکمل تجربہ موجود ہو اور مکمل ٹائم دے کر ادارے کو چلائے۔ تاکہ ادارے کو مزید تباہی سے بچایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں